Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یونیورسٹی آف مالاکنڈنے ایم اے /ایم ایس سی سالانہ امتحانات کے لئے درخواستیں طلب کر لی

Posted on
شیئر کریں:

چکدرہ (چترال ٹائمز رپورٹ ) یونیورسٹی آف مالاکنڈ خیبر پختونخوا نے ایم اے /ایم ایس سی سالانہ امتحانات 2019 کے لئے درخواستیں پریوئیس اور فائنل ریگولر /لیٹ کالج او رپرائیویٹ امیداروں سے مقررہ امتحانی داخلہ فارم، پر طلب کر لی ہیں جو یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.uom.edu.pk کی ویب سائٹ مالاکنڈ ڈویژن میں الائیڈ بنک کی تمام برانچوں، حبیب بنگ لمیٹڈ صرف چکدرہ اور NBP یونیورسٹی آف مالاکنڈ کیمپس برانچ سے مفت دستیاب ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ امتحانات کے لئے مقررہ امتحانی داخلہ فارم، نارمل فیس کے ساتھ 16 ۔اپریل 2019 تک، 100 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 23 اپریل 2019 تک ، دگنی فیس کے ساتھ 30 ۔اپریل 2019 تک اور تین گنا فیس کے ساتھ 7 ۔مئی 2019 تک جمع کرائے جاسکتے ہیں آخر الذکر آخری تاریخ کے بعد کسی امتحانی داخلہ فارم پر غور نہیں کیا جائے گا۔ اس امر کا اعلان کنٹرولر آف امتحانات مالاکنڈ یونیورسٹی خیبر پختونخوا کی جانب سے ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں: