Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ مواصلات ٹھیکیداروں کے تمام جائز مطالبات پورا کرنے کی کوشش کرے گا..اکبرایوب

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ ٹھیکیداروں سے کوئی بے جا ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا محکمہ مواصلات قانون کا اتباع کرتے ہوئے ٹھیکیداروں کے تمام جائز مطالبات پورا کرنے کی کوشش کرے گا اور باقی صوبوں کی طرح خیبرپختونخوا کے ٹھیکیداروں کو بھی جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وہ پشاور میں کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو محمد شہاب خٹک، چیف انجینئر (نارتھ) محمد طارق، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی شاکر حبیب اور دیگر حکام موجود تھے۔ اکبر ایوب خان نے کہا کہ کام مکمل ہونے پرٹھیکیدار کو فوراً اس کی سکیورٹی ادا کی جائے گی اور جو ٹھیکیدارجتنا Bellow ریٹ ڈالے گا اس حساب سے وہ سکیورٹی جمع کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ای۔بلنگ اور ای۔بڈنگ کی وجہ سے ٹھیکیداری کے نظام میں کافی بہتری آئی ہے اور میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھا گیا ہے جس سے کرپشن پر کافی حد تک قابو پایا گیا ہے جبکہ ایک پروفیشنل ٹھیکیدار اس نظام سے کافی مستفید ہو رہا ہے۔ اکبر ایوب خان نے کہا کہ ٹھیکیداروں کے جائز مسائل کو حل کرنا اور ان کو آسانیاں فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے تاہم میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ کنسٹرکٹر ز ایسوسی ایشن کے وفد نے صوبائی وزیر کے محکمہ مواصلات اور ٹھیکیداروں کے لئے کئے گئے اقدامات اورکوششوں کو سراہا اور مسائل کے حل کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
Minister akbar ayub meeting with contractor association


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
20064