Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال کے بجلی کی حصول کیلئے جدوجہدکرنے والوں کوسیاسی یتیم کہنا افسوسناک ہے..امیراللہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)‌ پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال نے بجلی کی شدید بحران پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے اسے موجودہ حکومت کی ناکامی قراردیا ہے .پی پی پی اپرچترال کے صدر امیراللہ کی طرف سے چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو جاری ایک پریس ریلیز میں‌ بجلی کے حصول کیلئے اپر چترال کی عوامی دھرنااور احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے مسئلہ کے حل تک پرآمن احتجاج جاری رکھنا ضروری قراردیا ہے . انھوں‌نے مذید کہا ہے کہ ریشن بجلی گھر کی دوبارہ تعمیر سے بھی اپر چترال کی بجلی کا مسئلہ حل نہیں‌ہوگا. کیونکہ ریشن بجلی گھر کی استعداد کار بھی چار میگاواٹ ہےجبکہ موجودہ واپڈا کی بجلی بھی چارمیگاواٹ ہی ہے. جبکہ اپر چترال کیلئے کم ازکم ساڑھے چھ میگاواٹ بجلی درکار ہے . لہذا واپڈا یا پیسکو کو اپر چترال کی نصف آبادی کیلئے الگ ٹرانسمیشن لائن بچھانی ہوگی. جس کے بیغیر اپر چترال کی بجلی کامسئلہ حل ہونا مشکل ہے .
پریس ریلیز میں‌ گزشتہ دنوں‌پی ٹی آئی ضلعی صدر عبد الطیف کے بیان پر انتہائی افسوس کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے اعلیٰ‌حکام سے بات کرکے مسئلہ حل کرنے کے بجائے پی ٹی آئی رہنما نے جدوجہد کرنے والوں‌کو سیاسی یتیم کہنا انتہائی افسوسناک اور مسائل سے ناواقفیت کا منہ بولتا ثبوت ہے.جبکہ ہم نے اُس وقت بھی پی ٹی آئی کو یتیم نہیں‌کہا تھا جب پی ٹی آئی کی پورے پاکستان میں‌صرف ایک سیٹ تھی.
انھوں‌نے مذید کہا کہ چترال میں‌اب جتنی بھی بجلی ہے یہ سب سابق حکومتوں‌کا بنایا ہوا ہے .اورپی ٹی آئی حکومت کے حصے میں صرف بجلی کی تقسیم کا مرحلہ آیا ہے مگرپی ٹی آئی حکومت اس سے بھی قاصر ہے .
انھوں‌نے مذید کہا ہے کہ پیڈو کی طرف سے صوبائی حکومت کو بریفنگ کے مطابق یکم مارچ کو ریشن بجلی گھر کی تعمیر پر کام شروع کرنا تھا مگر ابھی تک شروع نہ ہوسکاہے . لہذا پی ٹی آئی چترال سیاسی بیان بازی سے باہر اکر ریشن بجلی گھرپر کام شروع کروانے کے ساتھ چترال کے بجلی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں . بصورت دیگر اپر چترال کے عوام پرامن احتجاج جاری رکھنے پر مجبورہونگے.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
20028