Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تربیت یافتہ اساتذہ ہی معیاری تعلیم کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں ۔۔پروفیسرصاحب الدین

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ)اتوار کے روز دی لیڈرز ہوم ‘ سکول سسٹم دنین کی افتتاح کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں چترال کے مختلف علاقوں اور شعبوں سے منسلک افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کی صدارت ممتاز قانون دان عبدالولی خان عابدنے کی جبکہ ممتاز ماہر تعلیم صاحب الدین ، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج آف منیجمٹ سائنسز چترال مہمان خصوصی تھے اورمولانا گلاب الدین بھی بطور مہمان اعزازمدعو تھے ۔ پروگرام کا آغاز مولانا رحمان اللہ نے تلاوت کلام پاک سے کی۔ اس کے بعد ڈاکٹر تاج الدین شرر نے سکول کی قیام کے مقاصدبیان کرتے ہوئے کہا کہ اس سکول میں درس و تدریس سرگرمیوں پر مبنی ہونگے۔ کھیل کھیل میں تعلیم کو اصل روح کے ساتھ اطلاق کیا جائے گا۔ بچوں کے سیکھنے کے عمل کا جائزہ روزمرہ کی بنیاد پر ہوگی۔ بچوں کا جائزہ روایتی طریقے سے ہٹ کر نئے اور جدید طریقے سے کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ اس ادارے میں جدید تدریسی طریقہ ہائے تدریس استعمال ہونگے اور سکول کے اساتذہ کو اس طریقے کے مطابق تربیت دی جائے گی۔
مولانا گلاب الدین نے سکول میں معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے اقدامات پر زور دیا ۔ جبکہ پروفیسر حسام الدین نے سکول کے قیام اور معیاری تعلیم کے سلسلے میں سکولوں کو درپیش مشکلات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور اساتذہ کی تربیت اور بھرتی کے حوالے سے مفید تجاویز دیں۔
تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر صاحب الدین نے چترال میں معیاری تعلیمی اداروں کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اساتذہ کی تربیت انتہائی ضروری ہے۔ کیونکہ تربیت یافتہ اساتذہ ہی معیاری تعلیم کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر نے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
صدر تقریب ایڈوکیٹ عبدالولی خان عابد نے ادارے کی قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اداروں کی کامیابی کے لئے سرمایہ سے زیادہ جذبے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ ادارہ چترال اور خصوصا دنین کے لئے ایک تحفہ ہے ۔انھوں نے کہا کہ کسی بچے کوتعلیمی زندگی کے ابتدائی مرحلے ہی میں میرٹ کے نام پر تعلیم سے محروم نہ کیا جائے بلکہ انکو داخلہ دے کر ان کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کی ضرورت ہے ۔انھوں نے طلباء وطالبات کے لئے دو سکالر شپ کا بھی اعلان کیا ۔ پروگرام کے نظامت کے فرائض لیکچرر جاوید فاروقی نے سر انجام دئیے۔
the leader school inauguration chitral 1
the leader school inauguration chitral 4

the leader school inauguration chitral 2
the leader school inauguration chitral 512
the leader school inauguration chitral 3


شیئر کریں: