Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ادارہ ’’ ذوالُو کھوار‘‘ کے زیر اہتمام پشاورمیں کھوار زبان اور چترال کے حوالے سے اجلاس

شیئر کریں:

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز)ادارہ ’’ ذوالُو کھوار‘‘ کے زیر اہتمام پشاورمیں کھوار زبان اور چترال کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر اسرار الدین نے کی جبکہ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر فضل الرحمن، پروفیسر محمد کریم بیگ، قاضی عنایت جلیل، مہربان الہٰی حنفی،سعید احمد، سید ابراہیم شاہ طائر، نعیم الدین محمداور عنایت الرحمن عزیز شریک تھے۔ اجلاس میں کھوار زبان کی ترقی کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ کھوار زبان کو نصاب میں شامل کرنے کے اقدام کو سراہا گیا ساتھ ساتھ کھوار نصاب سازی کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے غیر جانب دار کمیٹی کی تشکیل پر بھی زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں کھوار زبان کی ترقی کے حوالے سے بہت سے دوسرے عوامل بھی زیر بحث آئے۔ تاہم عملی اقدامات کا حتمی فیصلہ اگلی نشت میں کیا جائے گا۔
zowalo khowar meeting held in Peshawar 2
zowalo khowar meeting held in Peshawar 4

zowalo khowar meeting held in Peshawar 1


شیئر کریں: