Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال کے بجلی حوالے ضلعی صدرعبدالطیف کا بیان غیرذمہ درانہ ہے..پی ٹی آئی ورکرزپرواک

Posted on
شیئر کریں:

پرواک (چترا ل ٹائمز رپورٹ ) گزشتہ روز پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عبدالطیف کے غیر ذمہ درانہ اخباری بیان کے بعد اپر چترال کے دور دراز عوامی حلقوں اور خاص کر پی ٹی آئی کے ورکرز اور مختلف عہددراں کی جانب سے شدید قسم کی تنقید دیکھنے کو مل رہا ہے.جسمیں انہوں نے تحریک حقوق عوام اپر چترال کی طرف سے ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف ہونے والی احتجاج کو گمراہ کن حرکات اور حکمران جماعت کے خلاف اکسانے والی عناصر اور سیاسی یتیموں کا عمل قرار دیا تھا. گزشتہ دن ویلج کونسل پرواک میں پی ٹی آئی کے ورکرز اور عہددران کی ایک کارنر میٹینگ زیر صدارت پی ٹی ائی کے وی سی صدر حمید اللہ کے زیر صدارت منعقد ہوا.جسمیں مقامی پی ٹی آئی کے ورکرز اور عہدران کے علاوہ خاتون کونسلر اور پی ٹی آئی کا نمائندہ ممبر محترمہ سارہ شاہ نے بھی شرکت کی اور گزشتہ روز ضلعی صدر کی جانب سے دی گئی غیر ذمہ درانہ اخباری بیان اور رویے پر نہایت مایوسی اور کا اظہار کیا گیا.اور واضح کیا گیا کہ تحریک حقوق عوام اپر چترال کا واحد غیر سیاسی طاقت ہے جو ہر پلیٹ فارم پر عوام کو حقوق دلوانے کیلیے برسر پیکار ہے.اور مختلف مواقع پر عوامی حقوق کے حصول کیلیے اپنی اواز اس پلیٹ فارم کے زریعے پہنچانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہےجسمیں مختلف سیاسی جماعتوں کے علاوہ خود پی ٹی آئی کے اپنے بھی ورکرز اور مختلف عہددران شامل ہیں.جو کسی بھی قسم کے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر عوامی حقوق کیلیے یک زبان اواز اٹھا رہی ہیں.
اس موقع پر اس بات کو بھی واضح کیا گیا کہ چند مہینوں سے بجلی کیلیے اٹھنے والی اواز کی آغاز بھی وی سی پرواک سے ہوا تھا اور اب مکمل تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے.یہ بھی کہا گیا کہ یہ تحریک مختلف سیاسی پارٹی عہددران کی باہمی مشاورت کے بعد طے ہوا تھا.اب اگر یہ تحریک پورے چترال تک پھیل چکا ہے. تو اس کو کسی خاص سیاسی جماعت یا فرد واحد کیساتھ منسلک کرنا یا کسی سیاسی پارٹی کی سیاسی سکورنگ اور سیاسی یتیموں کا طرز سیاست قرار دینا نہایت غیر مناسب عمل ہے..میٹینگ کے احتتام پر پی ٹی آئی کے اعلی ضلعی عہددران ہر قسم کے غیر ذمہ درانہ بیانات اور اور رویوں سے باز رہنے کی اپیل بھی کی گئی تاکہ ان بیانات اور نامناسب رویوں سے مقامی سطح پر پہنچنے والی افراتفری اور نقصانات سے پارٹی کو بچایا جا سکے.کیونکہ عوامی سطح پر حقوق کے حصول کیلیے اواز اٹھانے اور اپنے جائز حقوق اور اگاہی کیلیے کوشش کرنے کا مشن بھی خود پی ٹی آئی کے اپنے منشور کا حصہ ہے.


شیئر کریں: