Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وادی کالاش میں‌ روائتی کھیل کریک غال کا مقابلہ، ضلعی نائب ناظم مہمان خصوصی

Posted on
شیئر کریں:

چترال( محکم ا لدین ) وادی کالاش پوری دنیا میں آپنا ایک الگ مقام رکھتا ہے۔ اور یہاں کھیلے جانے والا کریک غال ظبھی دوسرے کھیلوں کے مقابلے میں کافی دلچسب ہوتا ہے۔ “کالاشا شی شویک تنظیم” نے وادی کے دو گاوں برون اورانیش کے درمیان روایتی کھیل کریک غال کا اہتمام کیا۔ جس میں دونوں ٹیموں کےمابین سنسنی خیز مقابلہ ہوا ۔اور تماشائیوں نے مقابلے کا بھر پور لطف اٹھایا ۔ کریک غال کا یہ مقابلہ سات سات پوانٹس کے ساتھ برابر رہا۔شاندارمقابلےنےروایتی کھیل کا مزہ دوبالاکردیا۔ اس میچ کے مہمان خصوصی ضلعی نائب ناظم چترال مولانا عبدالشکور تھے۔ مائیشے کالاش نے تنظیم کی جانب سے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کریک غال وادی کالاش میں صدیوں سے کھیلا جارہا ہے اور کالاش قبیلے کے لوگ اس کھیل میں مہارت رکھتے ہیں۔ فیضی کالاش نے کہا ہے کہ وادی میں کھیلا جانے والا کریک غال علاقے کیلئے نہایت ضروری ہے ۔ یہ کھیل سردیوں میں ٹورزم کوپروموٹ کر نے میں اہم کر دار ادا کرے گا۔ اور یہ کھیل دیکھنے کیلئے سیاحوں کی وادی میں آمد سے لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔
مہمان خصوصی مولانا عبدالشکور نے اپنے خطاب میں کہا کے مجھے کبھی بھی اس کھیل کو قریب سے دیکھنے کا موقع نہیں ملا تھا ۔ اور مجھے معلوم نہیں تھا کہ اس کھیل کے لئے اتنا بڑا گراؤنڈ درکار ہوگا۔ مجھے یقین ہے کہ یہ کام صرف ان پہاڑہوں میں رہنے والے سخت جان لوگ ہی کر سکتے ہیں۔ ابھی دسٹرکٹ گورنمنٹ کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں اگر ہمیں دوبارہ موقع ملا تو ہم اس کھیل کو مزید بہتر بنانے کیلئے بھر پور کوشش کریں گے۔انہوں نے جتنے والی ٹیم کے لئے پچاس ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔ کریک غال کے انعقاد میں ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اورڈسٹرکٹ گورنمنٹ چترا ل کا تعاون شامل تھا ۔
krack ghal

krack ghal kalash chitral

kalash krack ghal 1

krack ghal kalash chitral2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
19760