Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سیاحت کو ترقی دینے کے لئے آزربائیجان کے تجربات سے بھرپور استفادہ کیا جائیگا۔عاطف خان

Posted on
شیئر کریں:

خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے آزربائیجان کے تجربات سے بھرپور استفادہ کیا جائیگا۔اس سلسلے میں سینئر وزیر نے گزشتہ روز جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جاری بین القوامی ٹریڈ اینڈ ٹریول شو کے دوران آزربائیجان ٹوارزم بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو فلورین سنگشمید سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے شعبوں میں مختلف معاہدوں پر غور ہوا۔سینئر وزیر نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کے لئے ہمہ گیر کو شش کررہے ہیں۔اس سلسلے میں آزربائیجان کے تجربات سے بھرپور استفادہ کیا جائیگا۔اس موقع پر محکمہ سیاحت کے ایڈیشنل سیکرٹری بابر خان،جنرل منیجر ریاض خان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔سینئر وزیر نے ٹوارزم بورڈ کے چییف ایگزیکٹیو کی سر براہی میں آزربائیجان کے وفد کو خیبر پختوخوا میں سیاحت کے مواقعوں اور سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت نے سیاحت کی ترقی کے لئے نئی ویزہ پالیسی متعارف کی ہے۔نئی پالیسی کے تحت 50 ممالک کو ویزہ آن آرائیول اور 175 ممالک کو ان لائن ویزے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔اس موقع پر آزربائیجان ٹوارزم بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نے سینئر وزیر کو پاکستان میں سیاحتی شعبے کو ترقی دینے کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قدرتی،تاریخی اور مذہبی سیاحت کے بھرپور مواقع موجود ہیں۔جو پاکستان کے لئے بہت بڑا اثاثہ ہیں۔آزربائیجان کے چیف ایگزیکٹیو نے سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کے حوالے سے پاکستان کی موجودہ حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیاحت کا شعبہ پوری دنیا میں آمدن کا ایک بہترین ذریعہ ہوتا ہے۔پاکستان میں دیگر ممالک کی نسبت زیادہ سیاحت کے مواقع موجود ہیں جنھیں ترقی دینے سے پاکستان معاشی طور پر مضبوط ملک بن سکتا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
19694