Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

میٹرک کے امتحانات میں اساتذہ نوجوان نسل کو نقل کی لعنت سے نجات کیلئے کردارادا کریں ۔۔تنظیم اساتذہ

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )صو بائی حکومت ،تعلیمی بورڈ ز کے ذمہ داران،معماران قوم اور والدین باہمی مشاورت کے ساتھ 14-3-2019سے شروع ہو نے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نقل کے بڑھتے ہو ئے سیلاب کو روکنے اور نوجوان نسل کو نقل کی زہر آلود گولیوں سے نجات دلانے کیلئے علمی جہاد کا عالم بلند کریں ۔ورنہ تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخوا کے صو بائی صدر خیر اللہ حواری ،صو بائی سیکرٹری ڈاکٹر محمد ناصر اور صو بائی سیکرٹری نشرو اشاعت میاں ضیاء الرحمن نے ایک مشترکہ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مذید کہا ہے کہ گزشتہ18سالوں سے تعلیمی بورڈز کے زیر انتظام منعقدہ ہو نے والے امتحانات میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نقل کا رجحان آگے بڑھ رہا ہے جس کے نتیجے میں شاہین صفت نوجوانوں کا رشتہ محنت سے کٹ کر
مو بائل کے رنگین سکرین کے ساتھ جڑ گیا ۔جو علمی اور اخلاقی زوال کا باعث بنا ہر سال نقل کے خاتمے کے بلند بانگ دعوے کیے جاتے ہیں لیکن عملاًصدا و صحراء ثابت ہو تے ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے ۔


شیئر کریں: