Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش اورچترال سنگورگیس پلانٹوں‌کی نوٹفیکشن کردی گئی….شہزادہ افتخارالدین

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین نے کہا ہے کہ دروش اور چترال سنگور گیس پلانٹوں‌کی نوٹفیکشن کردی گئی ہے . جبکہ ایون بروز پلانٹ کا کچھ حصہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی پرانی سڑک کے حصہ میں‌انے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے جس کیلئے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے منسٹر اکبر ایوب کے ساتھ مسئلہ کو اُٹھایا گیا ہے . بہت جلد اسکی بھی نوٹفیکشن کردی جائیگی…

چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں‌نےبتایا کہ دروش اور بروزگیس پلانٹس 2017 میں‌امریکہ سے منگواکر کر لاہور میں‌پڑے ہوئے ہیں‌..جوں‌ہی سول ورکس کام شروع ہوگا پلانٹس چترال منتقل کردئے جائیں‌گے . انھوں‌نے بتایا کہ تینوں‌پلانٹس کی منظوری اُس وقت کے ای سی سی نے دی ہے اور انھوں نے مئی 2018 میں‌ سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی طرف سے چترال میں‌ان کا افتتاح‌بھی کرچکے ہیں‌. تاہم مختلف محکمہ جات میں‌ فائلیں‌کئی مہینوں‌تک پڑے رہنے کی وجہ سے کام میں‌تاخیرہوگیا.

سابق ایم این اے نے مذید بتایا کہ پلانٹس کی نوٹفیکشن کا انتظآر تھا اب یہ مسئلہ حل ہوگیاہے . بہت جلد سول ورکس پر کام شروع ہوگا. اور پلانٹس چترال منتقل کردئےجائیں‌گے. انھوں نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں کمشنرملاکنڈ ظہیرالاسلام اور سابق اے ڈی سی چترال منہاس الدین ، اور ایس این جی پی ایل کے اعلیٰ حکام سے مسلسل رابطے میں‌ہیں، جنکی دلچسپی اورکاوشوں‌سے ان پلانٹس کی نوٹفیکشن ممکن ہوسکی.

افتخار الدین نے مذید بتایا کہ بہت جلد ایس این جی پی ایل کا محکمہ چترال میں‌کام شروع کریگا.جس سے چترال میں‌خصوصا جنگلات پر مثبت اثرات پڑے گا. اورجنگلات کی کٹائی کسی حد تک کم ہوجائیگا.اور چترال کے عوام کو 67% سبسیڈی پر گیس ملے گا.

انھوں‌نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ چار مذید پلانٹس سابق وزیراعظم میاں‌نوازشریف کی طرف سے اعلان کئے گئے تھے .جن میں‌بونی ، مستوج ، موڑکہو اور گرم چشمہ شامل ہیں‌. جبکہ دو مذید کوہ اورشاگرام کیلئے سروے بھی ہوگئے ہیں‌. موجودہ حکومت ان کوبھی عملی جامہ پہناکرعلاقے کے عوام کو ریلیف دینے میں‌کردار اداکریگا.
gas plant


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
19630