Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش وادیوں‌ میں برف میں‌کھیلا جانے والا معروف کھیل سنوگالف اختتام پذیر

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) صدیوں سے چترال کی کالاش وادیوں میں برف پر کھیلا جانے والا معروف کھیل ( زم پچئے میشک ) سنو گالف کا پندرہ روزہ فیسٹول کالاش وادی بمبوریت میں ڈھول کی تھاپ پر اختتام پذیر ہوا ۔ جس کے مہمان خصوصی اقلیتی رکن اسمبلی خیبر پختونخوا وزیر زدہ تھے ۔ جبکہ ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ اور صدر تحریک انصاف چترال عبد الطیف بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ یہ فیسٹول کاتی کلچر ڈویلپمنٹ آ رگنائزیشن کے زیر انتظام منعقد کیا گیا ۔ جس میں تینوں کالاش ویلیز اور گبور سمیت بارہ ٹیموں نے حصہ لیا ۔ فائنل میچ کراکال بمبوریت اور گبور لٹکوہ کے مابین کھیلا گیا ۔ جس میں گبور نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کے مقابلے میں گیارہ گولوں سے کامیابی حاصل کرکے فیسٹول اپنے نام کر لی ۔ قبل ازین مہمان خصوصی ایم پی اے وزیر زادہ نے گیند کو ہٹ لگا کر فائنل میچ کا افتتاح کیا ۔ تو تین فٹ برف پر سینکڑوں تماشائیوں مقابلے کے اس گیم کا لطف اٹھایا۔ اور تماشائیوں کی طرف سے کھلاڑیوں کو داد دینے کی آوازیں پوری وادی گونجتی رہیں ۔ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے رقص کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ۔ سنو گالف چترال کی کالاش وادیوں کا بہت ہی معروف کھیل ہے ۔ جو سردیوں میں دو سے تین فٹ برف میں کھیلا جاتا ہے ۔ یہ کھیل بارویں صدی میں افغانستان کے صوبہ نورستان میں متعارف ہوا ۔ اور بعد آزاں نورستان کے باشندے ریاستی دور میں مہتر چترال کی اجازت سے کالاش وادیوں اور گبور میں آکر آباد ہوئے ۔ تو 1890میں یہ کھیل کالاش وادیوں میں منتقل ہوا ۔ اور آج تک سردیوں میں برفباری کے دوران کھیلا جاتا ہے ۔ یہ کھیل اتنا مقبول ہوا ۔ کہ آج کل کالاش اور کھو قبیلے کے لوگ بھی اسے انتہائی شوق سے کھیلتے ہیں ۔ فیسٹول کے اختتام پر مہمان خصوصی اقلیتی رکن اسمبلی وزیر زادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ وہ صوبائی منسٹر ٹو رزم و کھیل و ثقافت عاطف خان کا خاص پیغام لے کر اس فیسٹول میں شریک ہیں ۔موجودہ صوبائی حکومت سیاحت کے فروغ کیلئےکھیلوں کو ترقی دینے اور قدیم کھیلوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کاتی کلچر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چیرمین عبدالمجید قریشی اور ادارے کی تعریف کی ۔ اور کہا۔کہ فیسٹول منعقد کرکے علاقے کے لوگوں خصو صا نوجوانوں کو صحت مند تفریح مہیا کرنا دراصل سیاحت کو فروغ دینے کی کوشش ہے ۔اور اس کو بھر سپورٹ کرتے ہیں۔ وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ عمران خان چترال سے خصوصی محبت رکھتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے ۔ کہ انہو ں دو مرتبہ اپنی حکومت میں چترال کو نمایندگی دی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ عمران خان ہی کا وژن اور اعلی خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے ۔ کہ پاکستان کو دھمکی دینے والا ملک امریکہ آج پاکستان سے تعلق مضبوط بنانے کی باتیں کر رہا ہے ۔ جبکہ ہندوستان بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ صوبائی حکومت چترال کیلئے پچپن کروڑ فنڈکا اعلان کیا ہے ۔ اُس میں سے پندرہ کروڑ کالاش ویلیز میں سیاحتی ترقی پر خرچ کئے جائیں گے ۔ چترال کو دو ڈسٹرکٹ بنانا کوئی آسان کام نہیں تھا ۔ اس سلسلے نئے آسامیوں کو پر کرنے کا کام آیندہ ماہ تک ہو جائے گا ۔ اور اپر چترال باقاعدہ طور ضلع کے طور پر اپنے کام کا آغاز کرے گا۔ ایم پی اے وزیر زادہ نے ۔کہ گرم چشمہ کالج کی منظوری ہو چکی ہے ۔ اور چترال کے کئی علاقے جن میں کالاش ویلیز , گولین ,مڈکلشٹ , گبور , کریم آباد و غیرہ کو سیاحتی مقامات کی حیثیت دی گئی ہے ۔سیاحوں کو ان مقامات تک پہنچنے کیلئے سڑکیں , پینے کا صاف پانی , بجلی اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ وزیر زادہ نے مقامی مکین جال مکتب سکول کو گورنمنٹ پرائمری سکول کا درجہ دینے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ۔ کہ 3کروڑ 45لاکھ روپے اس کیلئے منظور ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے سی بی ایس سکول شیخاندہ کو گرلز مڈل سکول بنانے اور پینے کے پانی کا مسلہ حل کرنے کا اعلان کیا ۔ ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ہمارا مستقبل آج کی طرح مہربان نہیں ہو سکتا ۔ وقت بہت تیزی سے بدل رہا ہے۔ اس لئے قریش برادری تعلیم پر توجہ دیں ۔ اگر تعلیم نہیں ہوگی ۔ تو اپنے جائداد اور کلچر دونوں کا تحفظ کرنے کے قابل نہیں رہیں گے ۔ انہوں نے چترال کی ترقی کیلئے ایم پی اے وزیر زادہ کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ کاتی کلچر کو مضبوط بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ۔ صدر تحریک انصاف عبد اللطیف نے کہا ۔ کہ کالاش ویلیز کی ترقی اس علاقے کے بیٹے کی ایم پی اے بنے بغیر ممکن نہیں تھا ۔ اس لئے خان صاحب نے دوسری بار بھی اپنی طرف سے چترال کو نمایندگی دی ۔ لیکن کچھ سیاسی لوگ اپنے نمایندوں کی کمزوریاں چھپانے کیلئے وزیر زادہ کے خلاف بات کرکے خود اپنی جگ ہنسائی کرا رہے ہیں ۔ وزیر زادہ چترال کا ایک قابل بیٹا ہے۔ اور حکومتی پارٹی کا چترال کی طرف سے نمایندہ ہے ۔ یہ صرف کالاش کا نہیں بلکہ پورے چترال کا ایم پی اے ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پاکستان تحریک انصاف چترال کی قیادت نے صوبائی حکومت کو بتا دیا ہے ۔ کہ تحریک انصاف کی طرف سے چترال کے نمایندے کی حیثیت سے چترال کے مسائل کے بارے میں وزیر زادہ صوبائی حکومت سے رابطہ کرے گا ۔ اس موقع پر ممبر ڈسٹرکٹ کونسل گرم چشمہ محمد حسین , ریٹائرڈ صوبیدار میجر محمد یوسف اور کاتی کلچر کے صدر عبدالمجید قریشی نے بھی خطاب کیا ۔
kalash snow sports

kalash snow sports1

kalash snow sports2

kalash snow sports3

kalash snow sports4

kalash snow sports5

kalash snow sports6

kalash snow sports8

kalash snow sports9

kalash snow sports 11


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
19515