Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں‌بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ اور اوربلنگ کا نوٹس لیاجائے…پاورکمیٹی

شیئر کریں:

چترال(بشیر حسین آزاد)پیر کے دن’’پاؤر کمیٹی‘‘ کے ایکزیکٹیو باڈی کا اجلاس زیرصدارت صدر خان حیات اللہ خان منعقد ہوا۔اجلاس میں ناصراحمد ،محمد کوثر ایڈوکیٹ،شیر آغا منیجر،محی الدین ومحمد یونس نے شرکت کی۔اجلاس کے ایجنڈے میں چترال میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ یعنی بے جاطور پربل کے مسائل زیرغورتھے۔اجلاس میں چترال کے لئے مختص 30میگاواٹ بجلی جوکہ سابق وزیراعظم نے ضلع چترال کے لئے مختص کرنے کا حکم دیا تھا کے بارے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔شرکاء نے موجودہ سیاسی منتخب نمائندگان پر زور دیا کہ موجودہ لوڈشیڈنگ کے بارے راست اقدام اُٹھائیں۔بصورت دیگر انکے خلاف تحریک چلائی جائے گی۔اجلاس میں ناروا بلنگ پر ایس۔ڈی۔او پیسکو سے نشست کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ’’صارف عدالت مستقل بنیادوں پر چترال میں تعینات کرنے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ پیسکو کے مظالم کے خلاف عوام کو دادرسی فراہم کیا جاسکے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
19494