
جشن قاقلشٹ کمیٹی کا اجلاس، موسم سازگارہونیکی صورت میںاپریل کے پہلے ہفتے منانے کافیصلہ
بونی (نمائندہ چترال ٹائمز)جشن قاقلشٹ کمیٹی اپر چترال کا ایک اجلاس زیرصدارت پرنس سلطان الملک سرپرست اعلیٰقاقلشٹ کمیٹی پرنس ہاوس بونی میںمنعقد ہوا . جس میںقاقلشٹ کمیٹی کے ممبران ، ناظمین و علاقے کے معتبرات نے شرکت کی. اجلاس میںمتفقہ طور پر فیصلہ کیاگیا کہ جشن قاقلشٹ موسم سازگار ہونے کی صورت میںاپریل کے پہلے ہفتے میںمنایا جائیگا. جس کو کامیاب بنانےکیلئے ضلعی انتظامیہ ، ضلعی حکومت منتخب ممبران، صوبائی حکومت اورغیر سرکاری ادارے تعاون کریںگے. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جشن صرف اور صرف قاقلشٹ کمیٹی کے زیر اہتمام ہی منعقد ہوگا. جبکہ غیر مقامی افراد اور اداروںکی مداخلت سے جشن کی افادیت اورعلاقے کی ثقافت کو نقصان پہنچتا ہے . جبکہ یہ فیسٹول مقامی کمیٹی 2005سے باقاعدہ منعقد کرتے آرہی ہے . اور اس فیسٹول کو منعقد کرنے کا مقصد صرف اور صرف علاقے کی ثقافت ، روایات ، تہذیب اورکھو کلچر کوفروع دینا اور دنیا کو دیکھانا ہے. اور یہ اپر چترال کا روائتی اورثقافتی جشن ہے. جوکہ ریاست چترال کے زمانے میںبھی منعقد کیا جاتا تھا . اجلاس میں اس امید کا اظہار بھی کیا گیا کہ سابق تحصیل ناظم مستوج شہزادہ سکندرالملک گزشتہ برسوںکی طرحاس سال بھی اس چشن کی سرپرستی کریگا.