Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شہید اسامہ وڑائچ کیئریراکیڈیمی چترال میں‌تقریب تقسیم انعامات،ڈپٹی کمشنرمہمان خصوصی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ )‌شہید اسامہ وڑائچ کیریر اکیڈمی چترال میں سال 2019 کے پہلے سیشن کے اختتام پر گزشتہ روز ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے. اس پروگرام کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چترال خورشید احمد محسود اور پرنسپل سینٹینل ماڈل ہائی سکول کے پرنسپل شاہد جلال نے صدارت کے فرائض انجام دیے. دیگر مہمانوں میں ڈی ڈی ای او, نور اللہ, پرنسپل گرلز ڈگری کاج چترال مسرت جبین , رفیع اللہ سابق ڈائریکٹراوپن یونیورسٹی, پروفیسر شفیق احمد, کمال الدین , ماہر تعلیم سید الابرار ,.احسان شہابی اور بڑی تعداد میں والدین, اساتذہ اور طلباء نے شرکت کئے.

اس موقع پر پروفیسر تنزیل خان اور ڈائریکٹر اکیڈمکس, شہید اسامہ وڑائچ کیریر اکیڈمی, احتشام الرحمان نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئے. پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا. اکیڈمی کے فیکلٹی ممبر محب الحق نے تلات کی سعادت حاصل کی. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہید اسامہ وڑائچ کیریر کے ڈائریکٹر فدا الرحمان نے اکیڈمی کی کارکردگی اور ایچویمنٹس پر روشنی ڈالی. انھوں نے بتایا کہ اب تک اکیڈمی سے تین ہزار طلباء مستفید ہوچکے ہیں. چھ سٹوڈنٹس مختلف میڈیکل اور انجینرنگ کالجز میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوئے ہیں. اکیڈمی کے سٹوڈنٹس کی مختلف بڑی یونیورسٹیوں اور کالجز میں کامیابیاں اس کے علاوہ ہیں.

پروگرام کے آخر میں سینٹینل ماڈل ہائی سکول کی بھرپورتعاون کو مد نظر رکھتے ہوئے سینٹینل ماڈل ہائی سکول کے میٹرک میں نمایاں پوزیشن ہولڈر طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے تین انعامات کا اعلان کیا. سال 2019 کے میٹرک امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو بیس ہزار, دوسری پوزیشن والے کو پندرہ ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو دس ہزار انعام دئے جائیں گے.

مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے علم کی اہمیت پر روشنی ڈالی. اورکامیاب طلباء کو مبارک باد دی اور جو سٹوڈنٹس پوزیشن لینے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں انکو محنت جاری رکھنے اور اپنی صلاحیتوں کو استعمال کر کے قوم و ملت کی خدمت کرنے کی تلقین کی. اکیڈمی کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے اپنی بھرپور کوآپریشن کی یقین دہانی کرائی.

پچھلے سال کی طرح اس سال بھی سیشن کے آخر میں ETEA پیٹرن پر ایک Boards Preparatory Mock Test کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں جماعت نہم, دہم اور فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ تقسیم کئے گئے.

سال 2019 کے Mock Test کیٹیگری میں جماعت نہم میں فرحان الدین نے تیسری, ربامہ حبیب نے دوسری اور فرحین فزہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی. جماعت دہم میں ظفر الحق نے تیسری, دانش حبیب نے دوسری اور خالق داد نے پہلی پوزیشن حاصل کی. گیارویں جماعت میں شہزادی ماہا نے تیسری, سلمہ قادر نے دوسری اور عمرانہ سحر نے پہلی پوزیشن حاصل کی. بارہویں جماعت میں وسیمہ ناز نے تیسری, ایمن حبیب نے دوسری اور سیدہ فرحین نے تیسری پوزیشن حاصل لینے میں‌کامیاب ہوگئے. نیز, تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو ٹیبلٹ, دوسری پوزیشن لینے والوں کو منی لیپ ٹاپ اور پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کو لیپ ٹاپ بطورانعام دئے گئے.

اردو مضمون نویسی کے مقابلے میں معتصم بااللہ نے تیسری, عمرانہ سحر نے دوسری اور خالد محمود نے پہلی پوزیشن حاصل کی. اسی طرح انگریزی مضمون نویسی میں ماہنور اسلام نے تیسری, انیتہ حسین نے دوسری اور وسیمہ ناز نے پہلی پوزیشن حاصل کی. مضمون نویسی کے اس مقابلے میں پہلی پوزیشن لینے والوں کو ٹیبلٹ اور دوسری اور. تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو کتاب انعام دئے گئے.

تقسیم انعامات کے بعد صدر محفل شاہد جلال نے اکیڈمی کی خدمات پر روشنی ڈالی. انھوں‌نے شہید اسامہ وڑائچ ڈپٹی کمشنر چترال (Forever ) , کی خدمات اور آپکی وژن پر بات کرتے ہوئے آپکی خدمات اور آپکی خلوص نیت کو سب کیلئے مشعل راہ قرار دیا.

اس موقع پر اکیڈیمی کے اساتذہ کی خدمات کے اعتراف میں انکو اکیڈمی کی طرف سے تحائف بھی پیش کئے گئے.
Osama academy chitral cermoney 2

Osama academy chitral cermoney 4


شیئر کریں: