Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملاکنڈ یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی کے سالانہ امتحان کیلئے داخلوں کا اعلان کردیا

Posted on
شیئر کریں:

چکدرہ (چترال ٹائمزرپورٹ ) ملا کنڈ یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات برائے 2019 کیلئے ریگولر/ لیٹ کالج اور پرائیویٹ اُمیدوار وں اور کیلئے امتحانی داخلہ فارم جوکہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.uom.edu.pkپر ، مالاکنڈ ڈویژن میں الائیڈ بینک لمیٹڈ کے تمام شاخوں، حبیب بینک لمیٹڈ چکدرہ اور نیشنل بینک آف پاکستان ملاکنڈ یونیورسٹی کیمپس برانچوں میں دستیاب ہیں کا اعلان کر دیا ہے نامکمل فارمز پر غور نہیں کیا جائے گا جبکہ ا متحانات جون 2019 کے تیسرے ہفتے میں منعقد کئے جائیں گے تفصیلات کے مطابق فارمز نارمل فیس کے ساتھ 19 مارچ 2019 تک لیٹ فیس کے ساتھ 26 مارچ 2019 تک، ڈبل فیس کے ساتھ 2 اپریل 2019 تک اور تین گنا فیس کے ساتھ 9 اپریل 2019 تک جمع کیے جا سکتے ہیں اس امر کا اعلان ملاکنڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیا گیا.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
19324