Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بھارت کے ساتھ جنگ کی صورت میں ایکس سولجر پاک فوج کے ساتھ اگلے مورچوں پر ہونگے

Posted on
شیئر کریں:

گلگت(چترال ٹائمز رپورٹ )بھارت کے ساتھ جنگ کی صورت میں ایکس سولجر پاک فوج کے ساتھ اگلے مورچوں پر کھڑے ہونگے۔
مودی سرکار کو اب تک غازیان گلگت بلتستان کے طاقت کا اندازہ نہیں۔ایکس سولجر غازیان گلگت بلتستان کی ایک اہم میٹنگ ہوئی ایکس سولجر ویلفیئر ایسوسی ایشن غذر کے صدر کورکمیٹی گلگت بلتستان کے ساتھ اہم میٹنگ گلگت میں ہوئی۔میٹنگ کی صدارت ایکس سولجر ویلفیئر ایسوسی ایشن غذر کے صدر صوبیدار(ر) دوردانہ شاہ نے کی۔میٹنگ میں حالیہ بھارتی جارحیت کے بارے میں بات چیت ہوئی۔جنرل سیکریٹری کیپٹن نعیم شاہ، سیکیرٹری اطلاعات حوالدار شکور خان، ابزرویشن کونسل صوبیدار محمد اشرف اور غازیان گلگت بلتستان کے سینکڑوں ممبران نے شرکت کی۔غازیان گلگت بلتستان نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تمام کے خیالات مشترکہ تھے کہ اگر بھارت پاکستان کے ساتھ جنگ کرتا ہے تو غازیان گلگت بلتستان پاک فوج کے ساتھ اگلے مورچوں پر کھڑے ہونگے۔سروس کے دوران بھی پاکستان کا دفاع کیا تھا اور ریٹائر ہونے کے بعد پاکستان کے دفاع کیلئے خون کا آخری قطرہ قربان کرینگے۔گلگت بلتستان غازیان کے علاوہ پوری قوم پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونگے۔بھارت کے جہازوں نے رات کے اندھیرے میں چھپ کر وار کیا تھا لیکن پاکستان کے بہادروں نے دن کے اجالے میں بھارت کے دو جنگی طیارے مار گرائے۔ان پر پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
19322