Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تنظیم اساتذہ خیبرپختونخواکی بھارتی جارحیت کے خلاف تمام پریس کلبوں‌کے سامنے مظاہروں‌کا اعلان

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) تنظیم اساتذہ صوبہ خیبر پختون خوا کے سیکرٹری اطلاعات میاں ضیاء الرحمان کے مطابق تنظیم اساتذہ صوبہ خیبر پختون خوا نے بھارتی جارحیت کے خلاف 28فروری 2019کو 3:00بجے ظہر تما م اضلاع میں پریس کلبوں کے سامنے مظاہروں کا اعلان کر دیا ۔ سکولز ،کالجز اور جامعات کے تمام اساتذہ سے ان مظاہروں میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ یہ بات تنظیم اساتذہ کے صوبائی صدر خیراللہ حواری نے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتائی ہے۔ نیز تنظیم اساتذہ ضلع پشاور کے صدر سکندر خان یوسفزئی کی قیادت میں کل بروز جمعرات 28فروری 2019کو 12:00بجے پشاور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔ تمام محب وطن اساتذہ کو اس مظاہرے میں شرکت کی اپیل کی ہے۔


شیئر کریں: