Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سیکورٹی حالات کے پیش نظرصوبے کے تمام بڑے ہسپتالوں‌میں ایمرجنسی نافظ

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )خیبرپختونخوا کے وزیرصحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے سکیورٹی حالات کے پیش نظرصوبے کے تمام بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے جبکہ سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا ڈاکٹر فاروق جمیل کو ان ہسپتالوں میں تمام انتظامات کی نگرانی کے احکامات دیئے گئے ہیں، اپنے ایک بیان میں وزیرصحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہاہے کہ صوبے کے تمام ایم ٹی آئیز اور دیگر بڑے ہسپتالوں کو ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ بڑے ہسپتالوں میں پچیس فیصد بیڈزسٹینڈبائی رکھنے کے احکامات دیئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پہلے تیار رہیں۔ وزیرصحت نے کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ،ایم ایس اورایم ٹی آئی ہسپتالوں کے سربراہان ہسپتالوں میں تمام عملے کی موجودگی یقینی بنائے جبکہ مزید احکامات تک ہسپتالوں میں کسی بھی ملازم کو چھٹی کی اجازت نہیں ہوگی،وزیرصحت نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی بنیادوں پر ادوایات کی دستیابی یقینی بنائی جائے اورایمبولینسزفعال ہونے چاہیے اور انہیں سٹینڈبائی رکھا جائے ، انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر فاروق جمیل ہسپتالوں میں پچیس فیصد بیڈزدستیابی اور ادوایات موجودگی سمیت تمام انتظامات کی نگرانی کریں گے ، ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک پر کسی قسم کا آنچ نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے، بحیثیت قوم ہمیں ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا چاہیے اور حکومت اور پاک فوج کابھرپور ساتھ دیناچاہیے۔


شیئر کریں: