Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جمعہ سےسوموارکے دوران ملک میں مزید بارش/برفباری کی پیشگوئی

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد (چترال ٹائمز رپورٹ ) ترجمان محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ایک بارش برسانے والا سلسلہ جمعرات (رات) سے بلوچستان میں داخل ہو گا۔ اور جمعہ کے روز تک ملک کے جنوبی علاقوں میں پھیل جائے گا۔ اور سوموار(صبح) تک ملک کے بالائی علاقوں میں برقرار رہیگا۔ جس کے زیرِ اثر:

جمعرات (رات) سے اتوار(صبح ) کے دوران بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ جمعہ سے ہفتہ کے دوران سندھ میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے.

جمعہ (رات)سے سوموار (صبح ) کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

جمعہ کی شام /رات سے ہفتہ کے دوران بلوچستان اور ڈی جی خان میں موسلادھار بارش کی وجہ سے مقامی ندی نالوں ییں طغیانی کا امکان۔ جبکہ ہفتہ اور اتوار کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈ کا بھی خدشہ ۔
اسی طرح‌اگلے چوبیس گھنٹوں‌کے دوران پہاڑی علاقوں‌میں‌بارش اور برفباری کی پیشنگوئی ہے . جبکہ اگلے آڑتالیس گھنٹوں‌میں صوبے کے اکثر علاقوں میں خشک اورسرد موسم کی پیشنگوئی کی گئی ہے . تاہم ایبٹ آباد، بٹاگرام، مانسہرہ، کوہستاہ، شانگلہ ، سوات ملاکنڈ چترال ، دیر و دیگر ملحقہ علاقوں‌میں‌بارش اور برفباری کا امکان ہے .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
19294