Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی جی نیب خیبر پختونخو28 فروری 2019بروز جمعرات کو عوامی شکایات براہ راست سنیں گے

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )‌ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے احکامات پر عمل درآمد کر تے ہوئے ڈائر یکٹر جنرل نیب خیبر پختونخواجناب فرمان اللہ خان عوام کی شکایات خود سنیں گے۔

معاشرے میں بدعنوانی کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو مد نظر رکھتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے عوامی شکایات خود سننے کا فیصلہ کیا اور ساتھ ہی صوبائی ڈائریکٹر جنرلز کو بھی ہدایت کی ہے کہ عوامی شکایات خود سنیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب خیبر پختونخو ا 28 فروری ، 2019 کو بروزجمعرات دوپہر2 بجے سے 4 بجے تک عوام کی شکایات دفترقومی احتساب بیوروخیبر پختونخوا واقعہ پی ڈی اے کمپلیکس فیز 5- حیات آباد پشاور میں براہ راست سنیں گے اس موقع پر کمپلینٹ سکروٹنی کمیٹی کے تمام ممبران بھی ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ ہوں گے۔

کرپشن کے خاتمے کے سلسلے میں عوام کا تعاون بھی درکار ہے۔ اس ضمن میں اگر کسی سرکاری اہلکار نے جان بوجھ کر ناجائز طریقے سے کسی شخص کو سرکاری خزانے سے فائدے پہنچایا ہو یا سرکاری فنڈز غبن کیے ہوں، آمدن سے زائد اثاثہ جات بنائے ہوں ، سرکاری منصوبوں کے ٹھیکے مروجہ قوانین کے مطابق نہ دیئے ہوں یا ایسا شخص یا اشخاص جس نے عوم الناس سے دھوکہ دہی اور منافع کا لالچ دیکر رقم وصول کر کے خرد برد کر لی ہو، ایسے اشخاص جو لوگوں کو ملک سے باہر جا نے کا جھانسہ دے رہے ہوں، کوئی ادارہ یا سوسائٹی جو لوگوں کو پلاٹ دینے کیلئے منصوبے بنائے اور رقم خرد بردکرے، بینک کے حکام سے مل کر بینک فراڈ میں ملوث افراد ، سرکاری کام کیلئے رشوت طلب کر نے والے اور دھوکہ دہی سے قرض دلوانے والوں کے خلاف شکایات سنیں گے۔ شکایت کنندہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی شکایت تحریری شکل میں ہمراہ شناختی کارڈ کی کاپی اور ابتدائی ثبوتوں (کاغذات وغیرہ)کے ساتھ نیب آفس پشاور تشریف لائیں۔

ڈائریکٹرجنرل فرمان اللہ خان نے کہا ہے کہ تمام شکایات پر تحقیقات انتہائی شفاف طریقے سے ہوگی اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
19252