Chitral Times

May 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور، بینک آف خیبرکے برانچ اورایریا منیجرز کیلئے بزنس ریویو کانفرنس کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)منیجنگ ڈائریکٹر دی بینک آف خیبر سیف الاسلام نے گزشتہ دن بینک آف خیبر ٹریننگ سنٹر حیات آباد پشاور میں منعقد کی جانے والی بزنس ریویوکانفرنس میں سال 2019 ء کیلئے اپنے ویژن ’’ آگے بڑھنے کے عزم ‘‘کے بارے میں آگا ہ کیا ۔ کانفرنس میں پشاور ، مردان ، ڈیرہ اسماعیل خان ، سوات ، چترال کے برانچ منیجرز اور ایریا منیجر ز نے شرکت کی ۔ ڈویژنل ہیڈ (سی آر بی جی )، آصف نسیم اور انچارج بزنس ڈویلپمنٹ ، مشتاق احمد نے شرکاء کو 2019 ء کے دوران مقرر کئے جانے والے کاروباری اہداف کے بارے میں تفصیلی طور پر بتایا ۔ منیجنگ ڈائریکٹر نے آخر میں اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ سٹاف کی حوصلہ افزائی اور ان کے اعتماد میں اضافے کیلئے اس نوعیت کی تقریبات مستقبل میں منعقد ہوتی رہے گی۔
BOK branch managers confrence


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
19247