Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہائی اسکول ….. تحریر: اسلام الحق اسیر

Posted on
شیئر کریں:

صبح تقریبا ڈھائی گھنٹہ پیدل چل کر اسکول پہنچناتھا. اتنی مسافت طے کرنے کے بعد کیا پڑھائی کرنی تھی لیکن پھر بھی ہم پڑھتے تھے یوں کہہ لے ہم کمال کے تھے ۔۔۔ ویسے کلاس روم میں سٹوڈنٹس کے تین گروپ ہوتے تھے .

پہلا وہ گروپ تھا جو ہمیشہ اگے بیٹھے ہوتے تھے یہ تقریبا مشکل سے دس لڑکے لڑکیوں پر مشتمل ہوتا تھا یہ اسکول میں صرف پڑھنے کی عرض سے اتے تھے … چاہے پڑھانے والا کوئ بھی ہو انھیں صرف پڑھنے سے مطلب تھا وہ کلاس باقائدگی سے اٹینڈ کرتے اور اساتذہ کی بات کا مان رکھتے اساتذہ بھی ان سے بڑے خوش تھے . ہر ایک کو ان کے نامون سے جانتے تھے یہاں تک کہ ان کے علاقے ان کی والدین کو بھی جانتے تھے .. کیوں کے یہ صرف فرسٹ بینچ میں ہی نہیں تھے بلکہ قابل بھی تھے .. یہ ہمیشہ اساتذہ کے لاڈلے رہے .. اساتذہ کے پیار ان کی انتھک محنت اج ماشاء اللّه یہ لوگ انجینئر اور ڈاکٹر ہیں ….

جو دوسرے نمبر کا گروپ تھا وہ تعداد میں چالیس پچاس کا ہوتا تھا . اس گروپ کو پڑھنے سے زیادہ ایک دوسرے کو انگلی کرنے کا شوق تھا۔ پڑھتے یہ بھی تھے لیکن کیا پڑھتے تھے یہ صرف ان کو پتہ تھا .. پڑھائی کے ساتھ یہ اساتذہ میں نقص بھی ڈونڈھ نکالتے تھے … سوال یہ بھی پوچھتے تھے … پوری بائیولوجی ختم ہو گئی مجال ہے کہ کروموسوسز کے علاوہ کوئی اور سوال کی ہو …اساتذہ ان کو جانتے تھے پر نام سے نہیں قبیلے سے .. جیسے کے … استاریکی ڈق وہکوپی ڈق رائنیع ڈق نیشکیچی ڈق۔۔۔ اسکے علاہ ہمارا کوئی اور پہچان نہیں تھا … انکی انتھک محنت رنگ لے آئی اور آج سارے کلاس فور سے کلاس سیون تک سارے پوسٹوں پر قابض ہیں ..

اب بات تیسرے گروپ کی کرتے ہے … اس گروپ میں ہوتے تھے کوئی دس پندرہ بندے . یہ کلاس میں سب سے پیچھے بینچوں پر براجماں ہوتے تھے .. استاذ آئے یا نہ آئے دنیا ادھر کی ادھر ہو جائے ان کو گھنٹہ کوئی فرق نہی پڑتا تھا یہ چھپے رستم بالکل خاموشی کے ساتھ بڑی سنجیدگی سے بیٹھے ہوتے تھے .. پڑھائی تو ویسے ان کی دماغ میں نہیں گھستی تھی لیکن توجہ ایسے شو کرتے تھے جیسے پوری سبجیکٹ یاد کی ہو .انہیں اساتذہ نام اور قبیلوں سے بھی نہیں جانتے تھے .. بس پیچھے والے لڑکے کے نام سے یاد کے جاتے تھے ….اس گروپ نے ڈگری ہولڈ کرنے کے بعد کیا نہیں جانتا ،لیکن سنا ہے یہ لوگ خلیجی ممالک دبئ وعیرہ میں اجکل ہوتے ہے ….

آپ سوچ رے ہے ہونگے … کہ ان میں سے میں کس گروپ کہ تھا .یقیناً میں پہلے گروپ کے بلکل نہیں تھا …. شاید دوسرے اور تیسرے میں کہیں میرا نمبر تھا .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
19231