Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انڈیا کی طرف سے جنگ کی دھمکیوں‌ اورجارحیت کےخلاف چترال میں‌زبردست احتجاجی مظاہرہ

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پلوامہ واقعہ کے بعد انڈیا کی طرف سے الزام لگاکر جنگ کی دھمکیاں دینے پر چترال کے عوام نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ اور خبردار کیا ہے ۔ کہ پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھنے والی ہر آنکھ نکال دیا جائے گا ۔ اور دشمن کی طرف سے پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دیا جائے گا ۔ اتوار کے روز ہزاروں لوگوں نے انڈیا کی طرف سے پاکستان کو دھمکی دینے کے خلاف ریلیاں نکالیں۔اور بعد آزاں امیر جماعت اسلامی چترال مولانا جمشید احمد کی زیر صدارت اتالیق چوک چترال میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئےقاری نسیم احمد , قاری جمال عبد الناصر , وقاص احمد ایڈوکیٹ , نابیک کالاش ایڈوکیٹ , چارویلو نور احمد خان , سلطان خان , جہانگیر جگر وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ چترال کے عوام ملک کی سالمیت اور بقا کیلئے پاک فوج کےشانہ بشانہ اپنی تن من دھن کی قربانی دینے سے دریغ نہیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بزدل دشمن بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو للکارا ہے ۔ اور ان کی کوشش ہے ۔کہ پلوامہ واقعے کا الزام پاکستان پر ڈال کر عالمی سطح پر ملک کو تنہا کرے ۔ لیکن پاکستان کی حکومت ہندو بنیے کو ایسا کرنے نہیں دے گا ۔ مقررین نے ہندوستان کو خبردار کیا ۔ کہ انہوں نے اگر جنگ کی غلطی کی ۔ تو یہ ان کی موت کا پروانہ ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہا ۔کہ چترال کے عوام ازلی دشمن بھارت کے دانت کھٹے کرنے کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد ہیں ۔ اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر قسم کی جنگ کیلئے تیار کھڑی ہے. احتجا جی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔ جن پر انڈیا کے خلاف نعرے درج تھے ۔ اس موقع پر مودی کا پتلااور انڈیا کا جھنڈا جلایا گیا ۔
Chitral Protest rallly against Indian agression and solidarity with Pak Army 1

Chitral Protest rallly against Indian agression and solidarity with Pak Army 2

Chitral Protest rallly against Indian agression and solidarity with Pak Army 3

Chitral Protest rallly against Indian agression and solidarity with Pak Army 4

Chitral Protest rallly against Indian agression and solidarity with Pak Army 5

Chitral Protest rallly against Indian agression and solidarity with Pak Army 6

Chitral Protest rallly against Indian agression and solidarity with Pak Army 2

Chitral protest aganist india 2

Chitral protest aganist india 1


شیئر کریں: