Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آمن کا کردار کون نبھائے گا؟؟؟….نورالھدی یفتالی

Posted on
شیئر کریں:

کہتے ہیں کہ دنیا میں غربت کی کئی وجوہات ہیں لیکن تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے۔کہ دنیا میں غربت کے چند اسباب ایسے ہیں جن میں

قدرتی آفات
آبادی میں اضافہ
اجارہ اداری
جنگ
دولت کی غیرمنصفانہ تقسیم
تعلیمی نظام کی کمزوری

لیکن مورخین کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ غربت کی وجہ جنگ ہے ۔تاریخ کے اوراق پلٹ کر دیکھا جائے تو جنگ نے انسانی قمیتی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ ملک اور معاشرے میں غربت کو جنم دی ہے۔ہماری تاریخ اس بات کی گواہ ہے جب بھی جنگ ہوا ہے وہاں تباہی اور غربت نے انسانوں کومفلسی اور بھوکا رہنے پر مجبورکیا۔

جب پاکستان اور انڈیا میں کشیدگی ہوئی دونوں طرف کسی کو بھی فایدہ نصیب نہ ہوا صرف تباہی اور غربت کے ڈھیرے لگے ،درحقیقت اب بھی پاکستان اور انڈیا میں نصف آبادی غربت کے لکیر کے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔جبکہ پاکستان پہلے ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت کچھ گنوا بیٹھی اور بھارت اب بھی غربت کے دلدل میں دھنس چکی ہے۔

قصہ مختصر امن کے لئے جنگ لڑی نہی جاتی بلکہ تباہی کے لیے جنگ لڑی جاتی ۔جب سے پلوامہ کا واقعہ رونماہوا ہے پاکستان اور انڈیا سمیت ہمارے صحافی حضرات اس شعلہ بھڑکتی اگ کو کم کرنے کے بجاۓ اس کو مزید ہوا دے رہے ہیں۔جب کہ دنیا خیر سگالی اور امن کے لیے کسی بھی ملک کی کھلاڑی،صحافی،موسیقار،اور طالب علم ایک بہتریں سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں اور یہ انٹرنشینل ریلشن کا اصول بھی ہے۔اگر اس شعبے سے وابستہ افراد اس جلتی میں تیل ڈالنے کا کام کرے تو امن کا کردار کوں نبھاۓ گا؟؟


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
19193