Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گولین گول بجلی گھرکی مینٹنینس موسم خراب ہونے کیوجہ سے موخر کردی گئی..واپڈاذرائع

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) گولین گول ہائیڈروپاورپراجیکٹ کی ماہانہ مینٹنینس کاکام موسم کی خرابی کی وجہ سے آج جمعرات کے روز نہ ہوسکی ہے . واپڈا ذرائع نے چترال ٹائمزڈاٹ کام کو بتایا کہ گزشتہ دنوں واپڈ گولین گول پراجیکٹ کی طرف سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا تھا کہ 21 فروری کو ماہانہ مینٹیننس کیلئے گولین گول کی یونٹ ون بند کردیا جائیگا. جس کی بنا پر چترال اوراپر چترال کی بجلی نو بجے سے دن ایک بجے تک چار گھنٹوں‌کیلئے بندرہیگی ، مگر آج 21فروری کو بارش اور برفباری کی وجہ سے بجلی گھر کی مینٹنینس کا کام موخر کردی گئی جو بعد میں کسی دن موسم صاف ہونے کی صورت میں‌کی جائیگی.
یادرہے کہ آج جمعرات کے دن بجلی کی سپلائی برفباری میں‌ لائین ٹوٹنے اوربجلی ٹرب کرجانے کی وجہ سے بند تھی. جسے بعد میں‌ ٹھیک کی گئی اور دن تین بجے بجلی کی سپلائی لوئیرچترال میں دوبارہ بحال ہوگئی.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
19112