Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ تعلیم چترال کے منیجمنٹ کیڈرکے فیمل افسران کی ترقی اورتعیناتیوں‌کے احکامات جاری

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ تعلیم چترال کے منیجمنٹ کیڈر سے تعلق رکھنے والے تین خواتین افسران کو گریڈ 17میں ترقی دینے کے بعد ان کی پوسٹنگ کے احکامات جاری کردئیے گئے۔ جمعرات کے روزسیکرٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دفتر سے جاری کردہ آرڈر کے مطابق اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر اسٹیبلسمنٹ چترال مسرت جمال کوترقی کے بعد ایس ڈی ای او بونی، گل فرزانہ ASDO بونی کو ترقی کے بعدایس ڈی ای او موڑکھو تورکھو اور بی بی عارفہ ASDO بونی کو ایس ڈی ای او شرینگل اپر دیر تعینات کردی گئی ہے۔ چترال سے تعلق رکھنے والے تینوں خواتین افسران انتظامی کیڈر متعارف کرنے کے بعد صوبائی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سیلیکٹ ہونے والے افسران کے پہلے بیچ سے تعلق رکھتی ہیں۔یاد رہے کہ صوبے کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والی 62 اورافسران بھی شامل ہیں جنھیں‌ترقی دیدی گئی . جبکہ ترقی پانے والوں‌میں دس دیگر میل اے ایس ڈی اوز بھی شامل ہیں .
………………………………
میرزہ کائے اے ڈی ای او موڑکہو تورکہو سرکل تعینات
دریں اثنا اپر چترال کے تعلیم ، ادب و ثقافت کے حوالے سے زرخیز گاؤں موردیر سے تعلق رکھنے والی ہونہار بیٹی میرزہ کا ئے بنت شیر آفس خان کی ADEOایجوکیشن آفس (فیمل) موڑکہو تورکہو تعیناتی ہو گئی ہے ۔جو اس سے پہلے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوشٹ میں‌بحیثیت ایس ایس ٹی ٹیچر تعینات تھیں.
میرزہ کائے پشاور یونیورسٹی سے ریگولر MAکر چکی ہیں۔ اس کے علاوہ M.Ed اور M.Sc بھی ان کی ڈگریز میں شامل ہیں۔ آغاخان رورل سپورٹ پروگرام اور آغاخان ایجوکیشن سروس میں طویل عرصے تک خدمات انجام دے چکی ہیں ۔ اس کے بعد تقریباً دس سال سے زیادہ عرصے تک ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے ساتھ منسلک رہنے کے ساتھ ساتھ مختلف سکولوں کے سربراہ بھی رہ چکی ہیں۔ موردیر کی عزیز فیملی سے تعلق رکھنے والی بیٹی مذہبی سکالر عباد الرخمٰن اور ڈاکٹر عبد الحکیم جو حال ہی میں خیبر میڈیکل کالج پشاور سے پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کر چکا ہے ، کی بہن اور آغاخان ایجو کیشن آفس چترا ل میں RSDU Head علی دانہ خان کی نواسی ہیں۔
adeo mulkhow torkhow
…………………………………..
asdeos female promotions

asdeos female promotions2

asdeos female promotions3

asdeos female promotions4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
19101