Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر میں‌بارش اورپہاڑی علاقوں‌میں برفباری کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری

Posted on
شیئر کریں:

چترال (محکم الدین ) چترال میں بدھ کے روز بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہا ۔ چترال کو ملک سے ملانے والا لواری ٹنل روڈ پر چار انچ نئی برف پڑی ۔ تاہم برفباری کے دوران بھی سنو چین والی گاڑیوں کی آمدورفت جاری رہی ۔ تاہم کئی گاڑیوں کے پاس سنو چین نہ ہونے کے باعث چلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ مسلسل برفباری کی وجہ سے معمولات زندگی میں بہت خلل پڑا ہے ۔ اور مختلف وادیوں سے چترال شہر کی طرف آنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ بارش اور برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت برقرار ہے ۔اور لوگوں کو سوختنی لکڑی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ جبکہ چترال پشاور روڈ کی حالت برفباری کے باعث بڑی گاڑیوں کیلئے خطرناک ہونے پر اشیا خوردونوش اور سبزیات کی ترسیل میں بہت کمی آئی ہے ۔ جس کے باعث دستیاب اشیا کی قیمتیں روز بروز بڑھ رہی ہیں ۔ اور تاجر و سبزی فروش سڑک کی خرابی کی آڑ میں ناجائر منافع خوری پر اتر آئے ہیں ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
19056