Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے875.727 13ملین روپے لاگت کے 18 پراجیکٹس کی منظوری دیدی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی( PDWP)نے875.727 13ملین روپے لاگت کے 18 پراجیکٹس کی منظوری دے دی ہے یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہزاد خان بنگش کی زیر صدارت منعقدہ پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں دی گئی جس میں سیکرٹری پی ا ینڈڈی شہاب علی شاہ، پی ڈی ڈبلیو پی کے ممبران اور قبائلی اضلاع کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اجلاس میں صوبے کی ترقی کیلئے مختلف شعبوں بشمول زراعت، عمارتوں، سڑکوں، پلوں، شہری ترقی، صحت، کثیر شعبہ جاتی ترقی، بلدیات ،ریلیف اور بحالی، اعلیٰ تعلیم، کھیل اور صحت کے شعبوں کی ترقی اور فروغ سے متعلق 19 منصوبوں پر تفصیلی غور و خوص کے بعد 18 منصوبوں کی منظوری دی گئی جبکہ ایک منصوبے کو غیر موضوع ڈیزائن کے باعث موخر کر کے اصلاح کے لیے متعلقہ محکمے کو بھیج دیا گیا تفصیلات کے مطابق زراعت( لائیواسٹاک) کے شعبے میں’’ خیبر پختونخوا میں اقتصادی اہمیت کے لائیوسٹاک کی بیماریوں کی روک تھام‘‘ کے منصوبے کی منظوری دی گئی جبکہ عمارتوں کے شعبے میں صوبائی اسمبلی کی عمارت واقع خیبر روڈ پشاور میں کار پارکنگ، مسجد کی تعمیر شامل ہے اسی طرح سڑکوں اور پلوں کے شعبے میں ’’ضلع سوات میں منگلاور سے مالم جبہ تک 35 کلو میٹر سڑک کی تعمیر اور اسے پختہ بنانے ، باڑہ مستک روڈ فیز2شین قمر سے مستک روڈ کی بحالی اور بہتر بنانا قبائلی ضلع میں سی پیک کے لئے لنک روڈ کی تعمیر،( فیز 1۔21 کلومیٹر ) کی منظوریاں شامل ہیں۔اربن ڈویلپمنٹ کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں نمک منڈی چوک پشاور میں پارکنگ/ کمرشل کی تعمیر شامل ہیں, اسی طرح صحت کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں ضم شدہ اضلاع میں ہیلتھ نیوٹریشن پروگرام اور ای پی آئی پروگرام کو مضبوط بنانا شامل ہے, لوکل گورنمنٹ کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں کمیونیکیشن/ عوامی آگاہی سکیموں کی تشہیر شامل ہیں اسی طرح رلیف اور بحالی کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں ضلع ڈی آئی خان، نوشہرہ، صوابی اور ایبٹ آباد میں خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس( ریسکیو1122) کا قیام شامل ہے, اعلی تعلیم کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں خیبر پختونخوا میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے 15 گورنمنٹ کالجز کا قیام اور عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں خیبر پختونخوا اکنامک پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا قیام شامل ہے, کھیل و سیاحت کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں خیبر پختونخوا کے ڈو یژ نل ہیڈ کوارٹرز میں لڑکیوں کے لئے ان ڈور کھیلوں کی سہولیات کی فزیبلٹی سٹڈی اور قیام شامل ہے۔ کثیر الشعبہ جاتی منصوبوں میں اے ڈی پی 2017-18 کے تحت مختلف شعبوں اور منصوبوں کی زیر التواء بقایاجات کی کابینہ اور سیکرٹری موصلات و تعمیرات کی زیر صدارت کلئیرڈ سکروٹنی کمیٹی نے سپیلمنٹری گرانٹ کے ذریعے منظوری دی ۔


شیئر کریں: