Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیپس اور چترال بائیکرکلب کےجوان خیریت سے واپس آبائی گاوں‌بونی پہنچ گئے. سب کا شکریہ

Posted on
شیئر کریں:

ٱلْـحَـمْـدُ للهِ، الله کا شکرہے کہ ہمارا جو مشن تھا وہ مکمل کر کے ہم خیریت سے اپنے گھر پہنچ گے …یہ سفر میرے لئے کافی مشکل تھا کیوں کہ میں ڈبل میں تھا اور بائیک میں وزن کافی زیادہ تھا ،اور ڈرائیو بھی اکیلے کرنا تھا،لیکن الله کی مدد اور ہمارے جوش و جذبے کی وجہ سے کوئی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہوا ..اس پورے سفر میں ہمیں چوبیس دن لگے اور ہم نے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوے واپسی کرلی ..واپس اپنے گاؤں بونی پہنچ پر بہت سے لوگوں نے ہمیں ویلکم کیا اور مبارک باد دی …اور میری چھوٹی بیٹی عنایا اکرام نے میرا استقبال کیا ،جسکو دیکھ کر میری جو تھکاوٹ تھی، اسی ٹائم ہی بھول گیا ..
.چترالی بھائیوں اور بزرگوں کا بھی بہت مشکور ہوں کہ انھوں نے دوران سفر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھا اور جن لوگوں نے ہمیں سپورٹ اور حوصلہ افزائی کیا ،انکا بھی بہت شکریہ ،اگر ہم لوگ ایک دوسرے کو اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں گے تو ترقی اور کامیابی ہماری قدم چومے گی..

اکرام خان
اینڈ جعفر دوست بونی
cheps and biker club reached chitral 1

cheps and biker club reached chitral 2

cheps and biker club reached chitral 3 1
biker and cheps chairman with pti Zartaj gul


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
19007