Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے مختلف ہسپتالوں‌میں خالی اسامیوں‌ کوپُرکرنےکیلئے انٹرویو کی مقررہ تاریخ ملتوی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا نے چترال کے مختلف ہسپتالوں میں کلاس فور کی خالی اسامیوں‌کے لئے ڈی ایچ او کی طرف سے مقرر کیا گیا انٹرویو تاریخ پندرہ دنوں‌کیلئے موخر کردیا ہے . ذرائع کے مطابق ڈی ایچ او چترال نے چترال ضلع کے مختلف ہسپتالوں‌ میں‌خالی کلاس فور کی 74اسامیوں‌کیلئے اشتہار مختلف دیواروں‌پر چسپان کرایا تھا. اور آنٹرویو کیلئے تاریخ 19فروری مقررکی گئی تھی . جس پر پی ٹی آئی کے جیالوں‌نے ڈائریکٹر ہیلتھ سے رابطہ کرکے مذکورہ تاریخ‌منسوخ کروادیا..پی ٹی آئی کے رہنماوں‌کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ او چترال 5مارچ کو ملازمت سے ریٹائر ہورہے ہیں‌. اُنھوں نے ریٹائرمنٹ سے پہلے اپنے من پسند افراد کو بھرتی کرنے کیلئے اسامیوں‌کو اخباروں‌کے ذرئعے مشتہر کئے بیغیر شارٹ نوٹس پرپُرکرنا چاہتے تھے. جس کو انصاف کی حکومت میں‌ ہرگز اجازت نہیں‌دی جاسکتی. انھوں‌نے بتایا کہ ڈائریکٹر ہیلتھ نے انکے مطالبے پر انٹرویو کو منسوخ‌کرکے دوبارہ انٹرویوکیلئے پندرہ دن بعد تاریخ مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے . دریں‌اثنا ڈی ایچ او نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو تصدیق کی ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے علاوہ باقی ضلعے کے مختلف ہسپتالوں‌میں کلاس فور کی چوہتر اسامیاں‌خالی ہیں‌. جنھیں‌پُر کرنے کیلئے انھوں‌نے بحیثیت مجازافیسرمختلف دیواروں‌پر اشتہار چسپان کروایا تھا. جبکہ ڈی جی ہیلتھ نے انٹرویو تاریخ موخر کی ہے .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
18980