Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پیرامیڈیکل سٹاف ہسپتالوں میں ریڑھ کے ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں….ایم ایس ڈاکٹراسراراللہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال کے ایم ایس ڈاکٹراسراراللہ نے کہاہے کہ پیرامیڈیکل اسٹاف اورملازمین ہسپتالوں میں ریڑھ کے ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔جو ڈاکٹرز کی کمی کے باوجود مریضوں کی خدمت اوربروقت طبی امدادفراہم کرنے میں بہتررول اداکرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت ان کے مسائل کی طرف فوری توجہ دے رہی ہے۔ان کے کئی مسائل پہلے ہی حل ہوچکے ہیں اب پیرامیڈیکل اسٹاف گریڈ19اورگریڈ20تک ترقی کرسکتے ہیں۔جوکہ صوبائی حکومت ایک فراخدلانہ اقدام اورپیرامیڈیکس اسٹاف کی اہمیت کوتسلیم کرنے کے مترادف ہے۔وہ گزشتہ دن ہسپتال کے لان میں پیرامیڈیکس ڈے کے موقع پرایسوسی ایشن کے عہدداروں اورممبران سے خطاب کررہے تھے۔اس سے قبل پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدرسردارولی خان کہا کہ پیرامیڈیکس اسٹاف چترال کی دوردوردارز سرحدی علاقوں سمیت چترال کے مختلف ہسپتالوں میں انتہائی جان فشانی اورذمہ داری سے خدمات سرانجا م دے رہے ہیں ،صوبائی حکومت نے اُنکے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے جس پرعمل درآمدکی اشدضرورت ہے۔پیرامیڈیکس کے صدرنے اس موقع پرکہاکہ اگران کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ نہ دی گئی توہ احتجاج ہڑتال سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ اس موقع پر سینئر صحافی جہانگیرجگرنے بھی خطاب کرتے ہوئے پیرامیڈیکس سٹاف کی خدمات کو سراہا ۔
paramadics association chitral2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
18960