Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چٹورکھنڈ میں چودہ سالہ طالبعلم کی جنسی تشدد اورقتل کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ

شیئر کریں:

غذر(چترال ٹائمز رپورٹ) ضلع غذر کے علاقے چٹورکھنڈ میں جنسی تشدد کے خلاف پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ. رابطہ کمیٹی کی کال پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے چودہ سالہ طالب علم دیدار حسین کے جنسی تشدد اور قتل کے خلاف پرامن جلسے میں شرکت کی۔ تمام کاروباری مراکز تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ بند رہی۔ شہید طالب علم دیدار حسین کے مرکزی ملزمان کی گرفتاری اور منطقی انجام تک جہدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ۔ یکم مارچ تک مرکزی ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تو ضلع بھر میں آحتجاجی تحریک شروع ہوگی اور انصاف کے لیے لانگ مارچ فورس کمانڈر گلگت بلتستان کے آفس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔ مظاہرے سے ممبر قانون ساز اسمبلی نواز خان ناجی سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی ظفر محمد شادم خیل سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی نعمت شاہ سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی موسی مدد، سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی میرنواز میر، مفتی جامعہ مسجد چٹورکھنڈ میر نادر شاہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے واقعے کو انتہائی گھناؤنا اور ناقابل برداشت قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ معصوم طالب علم کے اصل قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے.مقررین نے صوبائی حکومت کو یکم مارچ تک دیدار حسین کے قتل میں ملوث مرکزی ملزمان کو گرفتار کرنے کی ڈیڈ لائن دی اور کہا کہ اگر اس دوران ملزمان کی عدم گرفتاری کی صورت احتجاج کا دائرہ پورے ضلع میں بڑھانے کے ساتھ ساتھ گلگت کی طرف لانگ مارچ بھی کی جائے گی۔ ساتویں جماعت کے طالب علم دیدار حسین کو گزشتہ دنوں تشنلوٹ اشکومن میں جنسی زیادتی کے بعد انتہائی بے دردی سے قتل کیا گیا تھا اور اس کی لاش دریائے اشکومن کے کنارے پھینک دی گئی تھی۔
ghazr protest against killing of didar hussain 2

ghazr protest against killing of didar hussain 3

ghazr protest against killing of didar hussain 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
18906