Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرم چشمہ روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا،ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کی کاوشیں قابل ستائش ہیں.. محمد حسین

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لوٹکوہ وارڈ سے ممبر ضلع کونسل چترال و رہنما پاکستان تحریک انصاف محمد حسین نے کہا ہے کہ حالیہ شدید برفباری کے بعد سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ نے جنگی بنیادوں‌پرچترال گرم چشمہ روڈ سے ملبہ ہٹاکر ٹریفک بحال کیا ہے . جس کیلئے سی اینڈ ڈبلیو کا عملہ خصوصی طور پر ایکیسین مقبول اعظم خراج تحسین کے مستحق ہے. چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتے انھوں نے کہا کہ حالیہ شدید برف باری کے ساتھ متعدد مقامات پربرفانی اور پہاڑی تودے گرنے کی وجہ سے گرم چشمہ لوٹکوہ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی تھی . جس کوسی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ نے انتہائی قلیل مدت میں کھول تاریخ رقم کیاہے . انھوں‌نے بتایا کہ گزشتہ ادوار میں‌اسی طرح‌روڈ بند ہونے پر علاقے کے عوام کو کئی ہفتوں‌تک پیدل سفر کرنا پڑتا تھا . انھوں نے عوام لوٹکوہ کی طرف سے ایکیسن سی اینڈ ڈبلیو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح‌مستعدی سے کام کریں‌گے . اور علاقے کے عوام کی مشکلات میں کمی لانے میں‌اپنے حصے کا کردار ادا کرتے رہیں‌گے .
garam chashma road

garam chashma road2

garam chashma road22

garam chashma road25


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
18889