Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کے ایف ڈبلیو کی چترال سمیت چار اضلاع میں صحت سہولت پروگرام میں تعاون جاری رکھنے کا اعادہ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )سیکرٹری صحت ڈاکٹر فاروق جمیل نے کہا ہے کہ صوبے اورقبائلی اضلاع کے تمام غریب خاندانوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، صحت سہولت پروگرام کومزید بہتراورموثربنایاجائے گا ،وزیرصحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان اس منصوبے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں تاکہ تمام غریب خاندانوں کو مفت علاج کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے ، انہوں نے کہا کہ بہت جلد تمام خاندانوں کو صحت کارڈزفراہمی کا مرحلہ بھی مکمل کرلیاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہیلتھ سیکرٹریٹ پشاور میں صحت انصاف پروگرام کا جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرمحکمہ صحت کے سوشل ہیلتھ پروٹیکشن انیشیٹیوکے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض تنولی، ڈاکٹر اعجاز، ڈاکٹر عامر، ایچ ایس آریو چیف شاہد یونس،جرمن ادارہ کے ایف ڈبلیو کے نمائندے مس سٹیفنی پیٹر، مسٹر متھیاس اور سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے نمائندے بھی موجود تھے۔کے ایف ڈبلیو کے نمائندوں کیجانب سے صوبے کے چار اضلاع مردان، ملاکنڈ، چترال اور کوہاٹ میں صحت سہولت پروگرام میں تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ اس پروگرام کے تحت اب تک ان چار اضلاع میں ایک لاکھ میں سے 95ہزارگھرانوں کو رجسٹرڈ کیاجاچکا ہے جنہیں مختلف ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولیات دی جارہی ہیں، خیبرپختونخوا حکومت کے صحت سہولت پروگرام سے متعلق بتایا گیا کہ اگلے فیز میں پروگرام کے تحت گھرانوں کی بجائے خاندان کی بنیاد پر رجسٹریشن کیجائے گی جس سے خاندانوں کی تعداد تیس لاکھ تک پہنچ جائے گی اور ان تمام خاندانوں کو اگلے مراحل میں انصاف کارڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔ سیکرٹری صحت ڈاکٹر فاروق جمیل نے کہا کہ صوبے اورقبائلی اضلاع کے تمام غریب خاندانوں کو مفت علاج تک رسائی موجودہ حکومت کی ترجیح ہے کیونکہ زیادہ تر لوگ ہسپتالوں خصوصا نجی ہسپتالوں میں مہنگے علاج کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے اور حکومت کی کوشش ہے کہ انہیں معیاری اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
18832