Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں سٹینوگرافر کیلئے پریکٹیکل ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں سینئر اور جونئیر سکیل سٹینوگرافر کے لئے پریکٹیکل ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے مذکورہ ٹیسٹ 5 مارچ سے 21 مارچ 2019 تک منعقد کیے جائیں گے امتحانی مراکز اور رول نمبر سلپس کی تفصیلات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk پر جلد اپ لوڈ کر دی جائیں گی تمام متعلقہ امیدواران کو ٹیسٹ کے انعقاد سے پہلے مذکورہ ویب سائٹ سے رول نمبر سلپس اور امتحانی مراکز ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کسی بھی امیدوار کو داخلہ لیٹر/ رول نمبر سلپ ان کے پتہ پر انفرادی طور پر ارسال نہیں کیے جائیں گے اگر کوئی امیدوار ای میل، ایس ایم ایس یا ویب سائٹ کے ذریعے اپنے ٹیسٹ سے متعلق معلومات حاصل نہ کر سکے تو وہ کمشن کے کمپیوٹر سیکشن سے درج زیل نمبرات 091-9212976, 9214131, 9212897 ,9213750, 9213563 ( ایکسٹیشن نمبر 192 )9212688 پر رابطہ کرسکتے اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کرد پریس ریلز میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
18849