Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال، ضلع بھر میں‌برفباری کا سلسلہ جاری، متعدد سڑکیں بند

شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین) چترال بھر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا ۔لواری ٹنل روڈ پر برفباری کی وجہ سے مسافروں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ گرم چشمہ روڈ تین مقامات پر برف کے تودے گرنے سے بند ہے۔ جسے کھولنے کیلئے مشینری روانہ کردی گئی ہے۔ روڈ بند ہونے چترال سے گاڑیاں براہ راست گرم چشمہ نہ پہنچ سکیں ۔ اور مسافروں کو بند مقامات سے پیدل گزرنے پڑے ۔ کئی مسافر راستے سے واپسی پر مجبور ہوئے ۔
شدید بارش کے باعث پہاڑی زمین بھی نرم ہو چکی ہے ۔اور مختلف مقامات سے پتھر گرنے کی اطلاعات ہیں ۔ چترال شہر کے قریب نیردیت کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے سے چترال بونی روڈ کئی گھنٹوں تک بند رہا ۔ جسے بعد آزان ہٹا کر اپر چترال ٹریفک بحال کردیا گیا ۔ بارش اور برفباری سے آمدورفت انتہائی طور پر محدود ہو کر رہ گئی ہے ۔ اور لوگ گھروں سے نکل کر سفر کرنے میں خوف محسوس کر رہے ہیں ۔
لواری ٹنل روڈ ٹریفک جم جانے کے خدشے کے پیش آمدورفت یکطرفہ کر دی گئی ہے ۔ کیونکہ برف نے سڑ ک کی چوڑائی کو محدود کر دیا ہے ۔سڑک کے دونوں طرف برف کی دیواریں بنی ہوئی ہیں جو بیک وقت دو گاڑیوں کو کراس کرنے کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں ۔ اس لئے گاڑیوں کو اپس میں پھنس جانے سے بچانے کیلئے باری باری گزرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔ مسلسل بارش اوربرفباری نے موسم کو انتہائی سرد بنا دیا ہے۔ ادھر اپر چترال میں لوگوں کو بدستور بجلی کی بندش کا سامناہے ۔ اور عوام انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں۔
دریں‌اثنا مختلف مقامات خصوصا چترال مستوج روڈ پر پتھراور برفانی تودے گرنے کے خدشات کے پیش نظر انتظامیہ کی طرف سے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے .
chitral weather
chitral mastuj road
چترال مستوج روڈ متعدد مقامات پر پہاڑی تودہ گرنے سے بند تھی جس کو محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے بروقت کھول دیا
chitral Chitral Mastuj road closed due to snowfall and landsliding latter on road re opend for trafic pic by Saif ur Rehman Aziz

chitral Chitral Mastuj road closed due to snowfall and landsliding latter on road re opend for trafic pic by Saif ur Rehman Aziz 2
chitral weather2

chitral weather terich
زیر نظر تصویر میں تریچ روڈ پر برفانی تودے گرنے کے بعد دوبارہ کھولنے کی کوشش کی جارہی ہے (تصویرایف بی ایف)
chitral weather 14feb


شیئر کریں: