Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کی رجسٹریشن فارم جمع کرانےکے شیڈول میں ترمیم

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی حکومت خیبر پختونخوا نے تعلیمی سال 2018-19 کے لئے تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں بشمول مانٹیسوری ، کنڈرگارٹن،پرائمری، مڈل ، ہائی، ہائیر سیکنڈری سکولز کے لئے قیام و تجدید اور درجہ بلندی کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کے شیڈول میں ترمیم کی ہے اس سلسلے میں فیس کی تفصیلات KP-PSRA کی ویب سائٹ www.psra.gkp.pk پر دستیاب ہیں تفصیلات کے مطابق مذکورہ رجسٹریشن /تجدید/درجہ بلندی کے لئے لیٹ فیس کے طورپر نارمل فیس سے اضافی کل فیس کی تین گنا فیس وصول کی جائے گی جبکہ آخری تاریخ بھی 18 ۔جنوری 2019 سے 28 ۔فروری 2019 کر دی گئی ہے۔ 28 فروری 2019 کے بعد ، سال 2018-19 کے لئے رجسٹریشن کی کسی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔ مذکورہ سال کے لئے رجسٹریشن کے لئے بروقت رجسٹریشن درخواست جمع کرانے میں ناکام تمام سکولوں کے خلاف KP-PSRA ایکٹ 2017 اور KP-PSRA ریگولیشن 2018 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

…………………………………………………………………………………………………………….

سیمنٹ فیکٹریوں نے گزشتہ مالی سال میں حکومت کو 73آرب اور 25کروڑ روپے سے زائد ریونیو دیا
پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی سے خیبر پختونخوا کی سیمنٹ فیکٹری کے نمائندوں نے ملاقات کی اور سیمنٹ فیکٹریوں کی کارکردگی پر وزیر معدنیات کو تفصیلی بر یفننگ دی بریفننگ میں سیمنٹ فیکٹریوں سے وفاقی اور صوبائی حکومت کو ملنے والی ریونیو پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر بتایاگیا کہ فیکٹریوں نے گزشتہ مالی سال 2017-18 میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو 73 ارب اور 25کروڑ روپے سے زائد مختلف ٹیکسوں، رائیلٹی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ، سروسز اور دیگرٹیسکسوں کی مد میں دئیے سیمنٹ فیکٹریوں کی طرف سے صوبائی حکومت کی رائیلٹی اور سروسز ٹیکس کی مد میں سال 2017-18 میں 2 ارب سے زائد کی ادائیگی کی جسمیں ایک ارب2 کروڑ 48 لاکھ رائیلٹی کی مد اور ایک ارب سروسز ٹیکس KPRA اور 3 کروڑ 66لاکھ معدنی ایکیسائز ڈیوٹی کی مد میں ادائیگی کی۔ فیکٹریوں کے نمائندوں نے اپنے مسائل سے وزیر معدنیات کو آگاہ کیا وزیر معدنیات نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترجیح ہے کہ سرمایہ کاروں کو one window سہولت فراہم کی جائے اور انہوں نے کہاکہ سیمنٹ فیکٹریوں کی معدنیات سے متعلق مسائل کے فوری حل کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائیگی جسمیں محکمہ اور سیمنٹ فیکٹریوں کے نمائندگان شامل ہونگے۔
…………………………………………………………………………………………………………….

محکمہ پیرول اینڈ پروبیشن خیبر پختونخوا نے جنوری 2019 میں صوبہ بھر میں 199 ملزمان مختلف نوعیت کے مقدمات میں پروبیشن پر رہا کئے
پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )محکمہ پیرول اینڈ پروبیشن خیبر پختونخوا نے جنوری 2019 میں صوبہ بھر میں 199 ملزمان مختلف نوعیت کے مقدمات میں پروبیشن پر رہا کئے۔ محکمہ پیرول اینڈ پروبیشن جوکہ قیدیوں کی اصلاح میں اہم اور موئژ کردار ادا کرتا ہے محکمہ کی کارکردگی میں ستمبر 2016 سے اب تک کافی بہتری آئی ہے ۔2016 میں پروبیشن پر رہائی پانے والے ملزمان کی تعداد 1858تھی، 2019 میں یہ تعداد بڑھ کر 3314 تک پہنچ گئی ہے جن میں 3112 مرد ، 84خواتین، 114 بچے اور 04 بچیاں شامل ہیں ۔ جس سے جیلوں پر بوجھ کم اور صوبہ خیبر پختونخوا کو ماہانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوتی ہے۔ محکمے کی احسن کارکردگی کی بدولت پر وبیشن پر رہا ہونے والے قیدیوں کی تعداد مزید بڑھ جائے گی۔


شیئر کریں: