Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

برفباری، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مدکلشٹ فیسٹول منسوخ،غیر مقامی افراد کو سفرسے اجتناب کی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے طول وعرض اور خصوصاً شیشی کوہ وادی میں جاری بارش اور برفباری کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے مداک لشٹ میں برف پر ہونے والی کھیلوں کے سہ روزہ فیسٹول کو منسوخ کردیا ہے۔ جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ حالیہ مسلسل بارشوں اور برف باری کی وجہ سے مدکلشٹ روڈپر برفانی تودہ گرنے اور بند ہونے کا خدشہ ہے ۔لہذا کوئی بھی غیر مقامی افراد اس روڈ پر سفر کرنے سے اجتناب کرے ۔جبکہ اسی خدشات کے پیش نظر مدکلشٹ سنو فیسٹول کو ضلعی انتظامیہ نے منسوخ کردیا ہے ۔ نوٹیفیکشن میں مقامی پولیس اور چترال سکاوٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ مدکلشٹ شیشی کوہ روڈ پر ٹریفک کو روان دوان رکھیں اور غیر مقامی افراد کو مدکلشٹ جانے سے منع کریں ۔

دریں اثنا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مدکلشٹ فیسٹول کو منسوخ کرنے کے باوجود مقامی سنو کلب کی طرف سے مدکلشٹ فیسٹول کو مقامی سطح پر منانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دید ی گئی ۔ اور شیڈول کے مطابق 15 فروری سے 17فروری تک مدکلشٹ سنو فیسٹول کو منایا جائیگا۔ سنو کلب کے ذمہ داروں‌کے مطابق سنو فیسٹول برف باری میں‌ہی منایا جاتا ہے.
dc notification madaklasht


شیئر کریں: