Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی وزیر صحت کی ہدایت پر ہسپتالوں‌کی صفائی کیلئے نئے گائیڈ لائنز جاری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیرصحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کے احکامات پرصوبے اور قبائلی اضلاع کے ہسپتالوں میں صفائی یقینی بنانے اور انفیکشن کنٹرول کیلئے گائیڈلائنز جاری کردیئے گئے جس کے تحت ہسپتالوں میں مریضوں کو چوبیس گھنٹے صاف ستھرا ماحول کی دستیابی لازمی قرار دیا گیاہے ، وزیرصحت نے واضح کیا ہے کہ گائیڈلائنز پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ ہسپتال انتظامیہ کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی، اس حوالے سے سیکرٹری صحت ڈاکٹر فاروق جمیل نے صوبے اور قبائلی اضلاع کے تمام کٹیگریز کے ہسپتالوں کے سربراہوں اور ایم ایسز کو مراسلہ جاری کردیاہے ، جسکے مطابق ہسپتالوں میں چوبیس گھنٹے صفائی کو یقینی بنایاجائے تاکہ مریضوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آسکے۔ گائیڈلائنز کیمطابق ہسپتالوں کے فرش پرکسی قسم کے داغ دھبے ،ادویات کے نشانات وغیرہ موجود نہ ہوں، ہسپتالوں کے باتھ رومز، دیواریں، چھت، درازوے اورکھڑکیاں داغ دھبوں،دھول اور مکڑی کے جالوں سے صاف ہوں، ہسپتالوں میں بستر،کمبل، تکیہ وغیرہ کی صفائی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کی جائی ،ہسپتالوں میں تمام طبی آلات اور دیگر اشیاء پنکھے، لائٹ، فرنیچر، تصویروں کے فریمز اور قالین وغیرہ صاف ہونے چاہیے جبکہ ٹوٹے آلات یا پھٹے چادر وغیرہ فوری تبدیل کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں ، ہسپتالوں میں فضلہ تلف کرنے کا موثرنظام بھی موجود ہوناچاہیے تاکہ اس سے انفیکشن نہ پھیلے، مراسلے کیمطابق ان گائیڈلائنز پر عملدرآمد سے نہ صرف ہیلتھ کیئر میں بہتری آئے گی بلکہ انفیکشن پھیلنے کا رسک بھی کم ہوگااور لوگوں کاسرکاری ہسپتالوں پر اعتماد بڑھیں گے،سیکرٹری صحت ہسپتالوں میں ان گائیڈلائنز پر عملدرآمد سے متعلق باقاعدہ مانیٹرنگ کرینگے جبکہ صفائی سے متعلق ہسپتالوں سے ہفتہ وار رپورٹ بھی طلب کی جائیں گی۔ وزیرصحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کیمطابق ہسپتالوں میں صفائی اور صاف ماحول کی فراہمی ہیلتھ پالیسی کا بنیادی جز ہے،اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے، انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کے علاوہ وہ بحیثیت عوامی نمائندہ خود ہسپتالوں کا کسی بھی وقت دورہ کرسکتے ہیں اور جس ہسپتال میں صفائی کی صورتحال ٹھیک نہیں ہوگی تو متعلقہ سربراہ کیخلاف ایکشن لیاجائے گا،انہوں نے خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں خالی جگہوں پر شجری کاری کی بھی ہدایات جاری کیں تاکہ وزیراعظم عمران خان کے کلین اینڈ گرین مہم کامیابی سے جاری رہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
18761