Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ تعلیم کے ٹیچنگ کیڈر کے 7 افسران کو مستقل بنیادوں پر گریڈ 20 میں ترقی دیدی گئی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں صوبائی سیلیکیشن بورڈ کی سفارش پر ابتدائی و ثانوی تعلیم کے ٹیچنگ کیڈر کے 7 افسران کو مستقل بنیادوں پرگریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی دے دی ہے ترقی پانے والے افسران میں محمد سلطان، گل زمان، دلاورخان، عبدالقدوس، محمد شاہد زمان، عبدالرقیب اورمحمد ریاض شامل ہیں. مذکورہ افسران عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے جبکہ ان کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات بعد میں جاری کیے جائیں گے اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا.

…………………..

دریں اثنا مجاز حکام نے ضم شدہ علاقوں کے ایڈیشنل ڈی جی پراجیکٹ احمد زیب (PMS BS-19 a.c.b.) کو تبدیل کرکے انہیں فوری طورپر عوامی مفاد میں بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت تعینات کردیا ہے اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
18759