Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مدکلشٹ سنو فیسٹول ضلعی سطح پر منایا جائیگا…حشام الملک صدرہندوکش سنوسپورٹس کلب

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)شہزادہ محمد حشام الملک صدر ہندوکش سنو سپورٹس کلب نے کہا ہے کہ چترال کی تاریخ میں پہلی دفعہ پرفضا مقام مدکلشٹ میں سنوسپورٹس فیسٹول منعقد کیا جارہاہے ۔ جس میں لوکل کھلاڑیوں کے علاوہ اندرون ملک سے بھی بہت سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔ چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ تین روزہ فیسٹول 15 فروری سے شروع ہوکر 17 فروری تک جاری رہیگا ۔ اور اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے صوبائی وزیر سیاحت و کھیل محمد عاطف خان مدعو ہیں ۔ اگر موسم سازگار اور راستے بند نہیں ہوئے تو صوبائی وزیر ضرور شرکت کریں گے ۔
شہزادہ حشام نے بتایا کہ چترال میں پہلی دفعہ سطح سمندر سے 9 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع مدکلشٹ کے سیلوپس میں سکینگ کے مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے گلگت، اسلام آباد، پشاور ، سوات و دیگر علاقوں سے کھلاڑی چترال پہنچ رہے ہیں۔ جبکہ مدکلشٹ کے مقامی تین سو سے زیادہ افراد کے مابین بھی انکی روائتی سکینگ کے مقابلے ہونگے ۔
انھوں نے مذید بتایا کہ ہم ضلعی انتظامیہ سے ملکر اس فیسٹول کو بہت میگا ایونٹ کے طور پر منانا چاہتے تھے مگر شیشی کوہ مدکلشٹ کا راستہ تنگ ہونے، نامساعد موسمی صورت حال اور برف باری کے پیش نظر اب اسکو محدود انداز میں منائیں گے ۔ تاکہ اندرون ملک یا بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کو تکلیف کا سامنا کرنا نہ پڑے۔ انھوں نے مذید بتایا کہ آئندہ اس فیسٹول کو کلینڈر ایونٹ کے طور پر منانے کیلئے صوبائی حکومت سے رابطے میں ہیں اگلے سال اس کو ونٹرفیسٹول کے طور پر منایا جائیگا۔ شہزاہ حسام کے مطابق سوات کے مالم جبہ میں صرف ایک مقام پر اسکینگ کیلئے سلوپ ہے ۔ جبکہ مدکلشٹ میں کئی مقامات پر سلوپس ہیں جہاں اسکینگ، آئس سکیٹنگ، سنوبورڈنگ اور الپائن سکینگ کے انٹرنیشنل مقابلے منعقد کرائیے جاسکتے ہیں ۔
snow sports


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
18750