Chitral Times

Nov 29, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈاکٹراسراراللہ ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال چترال اورڈاکٹر ضیاء الملک ایم ایس ٹی ایچ کیوایچ دروش تعینات

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈاکٹر اسراراللہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کیلئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کیا گیا ہے . وہ اس سے پہلے بحیثیت ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش میں‌تعینات تھے. جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش کیلئے ڈاکٹر ضیاء الملک کو ایم ایس کی ذمہ داریاں‌سونپ دی گئی ہیں‌.
یادرہے کہ ڈاکٹر اسرار اللہ اس سے پہلے دو دفعہ بحیثیت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرچترال تعینات رہے ہیں‌. انھیں‌2015 کے تباہ کن سیلاب کے دوران بہترین خدمات انجام دینے پر اُس وقت کے ڈپٹی کمشنر اور کمانڈنٹ کی طرف سے تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا تھا.
ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں‌ ایم ایس کی پوزیشن خالی ہونے پر اضافی چارچ ڈی ایچ او چترال ڈآکٹر افتخارالدین کو سوبپ دی گئی تھی. اب ڈاکٹر اسراراللہ منیجمنٹ کیڈر( بی ایس 19) کی بحیثیت ایم ایس تعیناتی کے بعد انھیں‌اضافی چارچ سے فارع کردیا گیا ہے .
ms dhq hospital chitral dr israrullah order


شیئر کریں: