Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیپس کا نندوشی اور چترال بائیکرز کلب کے ساتھ مل کر کراچی سے ماحولیاتی مہم کا آغاز

شیئر کریں:

کراچی(چترال ٹائمزرپورٹ) اتوارکے دن چترال ہیریٹیچ اینڈ اینوارمنٹل پروٹیکشن سوسائٹی (چیپس) نے نندوشی اور چترال بائیکرز کلب کے ساتھ مل کر کراچی سے ماحوللیاتی مہم کا آغازکیا۔ یہ پرواگرام “محفوظ چترال’ محفوظ پاکستان” کاحصہ ہے اور اس مہم کے تحت چیپس اور چترال بائیکرز کلب نے چترال سے لیکر گوادر تک ایک موٹر سائکل ریلی نکالی جس میں انہوں نے امن’ وقت کی اہمیت اور سرسبز پاکستان کا پیغام لوگوں تک پہنچایا۔ اسی سلسلے میں جب کراچی پہنچے تو مشہور فنکار انصار الہی اپنے گروپ “نندوشی” کے ساتھ اس پروگرام کا حصہ بنے۔ یہ مہم کراچی کے ساحل سمندر میں منعقد کیا گیا جس میں ساحل سمندر کی صفائی بھی کے گئی۔

یاد رہے کہ چیپس پچھلے دس سالوں سے ملک بھر میں صاف اور سرسبز پاکستان مہم کراتی رہی ہے۔ اس پروگرام میں بہت سے نوجوانوں’ بڑوں اور سب سے بڑھ کر بچوں نے شرکت کیا۔ اس پروگرام کو سب سے کم عمر ممبر آرفین کے نام کردیا گیا۔ اس کے علاوہ کپٹن ساجد علی کی والدہ محترمہ نے چترال بائیکرز کلب کے بانی اکرام اللہ اور چترال ہیریٹیچ اینڈ اینوارمنٹل پروٹیکشن سوسائٹی کے چیرمنیں رحمت علی جعفر دوست کو ہار بھی پہنائی اور ایک کامیاب اور معنی خیز ریلی کے اہتمام پر دعائیں اور مبارک باد دی۔ صاف اور سرسبز پاکستان کا یہ عمل ملک بھر میں جاری رہے گا تاکہ ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تغیر سے ہم اپنے پیارے ملک پاکستان کو بچا سکیں۔
Cheps karachi mohim 1

Cheps karachi mohim 3


شیئر کریں: