Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان کے زیر اہتمام پی ٹی اے گلگت کا اجلاس

Posted on
شیئر کریں:

گلگت (چترال ٹائمز رپورٹ) ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان فیض اللہ خان لون کے زیر صدارتPTAکی ایک اجلاس اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس گلگت میں منعقد ہوا. جس میں PTAکے صدر حاجی محمد قاسم ، جنرل سیکریٹری شبیر حیدر اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اجالس میں ڈائریکٹر فیض اللہ لون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم انشاء اللہ اسی سال8thتک بچوں کو پڑھائیں گے اور بہت جلد ہائی سیکنڈری کا PC-IVمنظور کرائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے ہر ڈویژن میں ہائی سیکنڈری اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر سیکنڈری سطح کے سنٹرز کھولنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

حاجی محمد قاسم صدر PTAنے کہا کہ بشارت ڈپٹی ڈائریکٹر ، حلیمہ اور تمام ٹیچرز کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے HICسنٹر میں 8thتک کی کلاسوں کو اپنی مدد آپ کے تحت چلایا ہے اور باقی سنٹرز میں بھی چلانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ڈی ڈی او بشارت اللہ نے کہا کہ ہم بہت جلد نئے سٹاف کو بھرتی کریں گے اور ٹیچرز کی کمی کو بھی پورا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ PTA کے ممبران نے کہا کہ فیض اللہ خان لون بہت ہی قابل اور دور اندیش شخصیت کے مالک ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ ان کی سربراہی میں سپیشل ایجوکیشن کا ادارہ پورے گلگت بلتستان میں کام کریگا۔
میٹنگ میں والدین نے ڈائریکٹر سے شکایت کی کہ سکردو سنٹر کا سٹاف جو گلگت کمپلیکس سے تنخواہ لے رہا ہے وہ وہاں پر ڈیوٹی نہیں کر رہا اور مختلف ہوٹلوں میں کام کر رہے ہیں اور سکردو سنٹر میں بچوں کی تعداد بہت کم ہے اس پر ڈائریکٹر نے کہا کہ اس پر میں سخت ایکشن لیا جائیگا جو سٹاف کا ممبر وہا ں ڈیوٹی نہیں کر رہا اس کے خلاف سخت کاروائی ہوگی اور اگر سکردو سنٹر میں بچوں کی تعداد کم ہے تو ہم بقیہ سٹاف کو بہت جلد واپس لائیں گے۔

pta gilgit special education meeting 4
sdr

pta gilgit special education meeting 2
sdr

……………………………………………………………………………………………………….
ٹیچرز ایسو سی ایشن ڈسٹرکٹ استور کا ایک تعزیتی اجلاس
گلگت (چترال ٹائمزرپورٹ ) ٹیچرز ایسو سی ایشن ڈسٹرکٹ استور کا ایک تعزیتی اجلاس ہائی سکول استور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محمد سلیم معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی اچانک وفات پر دلی صدمے اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔
اس موقعے پر صدر ٹیچرز ایسو سی ایشن ڈسٹرکٹ استور جمشید علی نے مرحوم کی سماجی اور قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک گوہر نایاب تھے، وہ ہزاروں دلوں کی آواز تھے اور ہزاروں غریبوں کے دلوں کی دھڑکن تھے۔ان کی اچانک موت نے گلگت بلتستان کے عوام کو ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئے اور استور کی عوام ایک فرزند عظیم سے محروم ہو گئی۔ آج استور کا ہر فرد اپنے اس ہر دلعزیز لیڈر کی جدائی میں اشک بار ہے ۔ وہ ہمیشہ غریبوں کی حصار میں رہتے تھے ، ان کی فریاد سنتے تھے اور ان کی خدمت کے لئے شب و روز کمر بستہ رہتے تھے، وہ امن کا داعی تھا، سب کا دوست تھا اور ہر کسی کو ان سے ملاقات کا انتظار رہتا تھا۔ہائے!! سلیم اب ہمارے درمیان نہیں رہا۔
دکھ کی اس گھڑی میں ہم مرحوم کے بھائیوں اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عنایت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔(آمین)


شیئر کریں: