Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ورکرز ویلفیر فنڈ قائم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات اُٹھائے جائے….شجاع الدین صدرلیبریونین

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ )‌حکومت کی طرف سے نئی لیبر پالیسی بنا دی گئی نئی پالیسی کے مطابق پندرہ ہزار سے کم تنخواہ دینا جرم قرار دیا گیا ہے کارکنان کی سہولت کی خاطر صوبہ کے پی کے میں ورکرز ویلفیر فنڈ قائم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات اُٹھائے جائے. پوری قوم نے شدید معاشی بحران سے نکلنے کی اُمیدپر تحریک انصاف کو ووٹ دے کر کامیاب کیا ہے .خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر سی این ڈبلیو اکبر ایو ب خان نہایت ایماندار پُر عظم شخصیت ہے، نظام میں بہتری کے لئے اُن کے اقدامات کو قدر کے نگاہ سے دیکھا جاتا ہے .سی این ڈبلیو ڈیپارمنٹ میں بائیو میٹرک کا نظام مثبت تبدیلی کی علامت اور خوش ائند اقدام ہے. سی این ڈبلیو ڈیپارمنٹ میں ڈائنک کیڈر سسٹم کو فوری ختم کیا جائے اور ایبالش شدہ پوسٹون پر سے ہٹایا جائے ،بالخصوص چترال جغرافیا ئی لحاظ سے دوسرے اضلاع کے نسبت یکثر مختلف ہے جہاں ایک روڈ قلی کا کام بھاری مشینری سے بھی کرانا ناممکن بات ہے شدید موسمی حالات پر شدید موسمی برف باری اور عام حالات میں پہاڑوں سے لینڈ سلائیڈنگ معمول کی بات ہے جو کہ ایک روڈ گینگ اور مخصوص ایریے کو بآسانی بحال رکھ سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے صوبائی نائب صدر اور ضلع چترال کے سپ کمیٹی کے صدر شجاع الدین نے ایک اخباری بیان میں کیا ہے ۔


شیئر کریں: