Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بی آر ٹی منصوبہ سے متاثرہ سڑکیں رواں ماہ کے آخر تک مکمل طور پر ٹھیک کر لی جائینگی۔ ترجمان

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) شاپنگ پلازہ اور پارکنگ سہولیات پر کام تیزی سے جاری ہے جو رواں سال کے وسط تک مکمل ہوجائینگے۔
بی آر ٹی منصوبہ کے تعمیر آخری مراحل میں ہے، تبدیلیوں کا مقصد منصوبے کی افادیت اور عوام کو دی جانے والی سہولیات میں اضافہ کرناہے۔ بسوں کے حوالے سے وضاحت کی گئی ہے کہ بسوں کے سائز یا ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، تفصیلات کے مطابق18 میٹر کی 65 بسیں مین کوریڈور پر چلائی جائینگی جبکہ 12 میٹر کی 155 بسیں فیڈر روٹس پر چلائی جائینگی جو کہ مختلف مقامات سے مین کوریڈور کا حصہ بنیں گی۔
موجودہ پبلک ٹرانسپورٹ کی نا گفتہ بہ صورتحال سب کے سامنے ہے اور اس کا احاطہ بی آر ٹی منصوبہ کا اہم جز ہے، بس انڈسٹری ری سٹرکچرنگ پروگرام کے تحت تمام بسوں کو خریدنا اور مالکان کو معاوضہ کی ادائیگی مقررہ وقت پر ہو گی جس کی تیاری ہر طرح سے مکمل ہے۔
چمکنی اور حیات آباد میں بنائے جانے والے ڈپو کے ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی بلکہ ضروریات اور سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے تعمیر جاری ہے۔ ڈبگری میں بنایا جانے والا کمرشل سنٹر بی آر ٹی شروع ہونے کے بعد بسوں کی عارضی پارکنگ کے طور پر استعمال ہو گا جو کہ رواں سال میں مکمل ہوجائیگا۔منصوبہ 4 لاکھ کے قریب مسافر روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرینگے جن کے لئے تمام اسٹیشنوں پر لیٹرین کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کا مقصد عوام کو دی جانے والی سہولیات میں اضافہ ہے۔ منصوبہ مکمل طور پر ماحول دوست ہے اور بہت جلد پشاور کے باسیوں کو میسر سفری سہولیات میں بہترین اضافہ ثابت ہو گا۔
BRT busses


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
18693