Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایم این اے کی یقین دہانی،تحریک حقوق اپرچترال نے لانگ مارچ ایک ماہ کیلئے موخرکردی

شیئر کریں:

بونی ( نمائندہ چترال ٹائمز) گولین گول بجلی گھر سے اپر چترال کو بجلی کی چوبیس گھنٹہ بجلی کی سپلائی کو یقینی بنانے اور غیر ضروری اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے تحریک حقوق اپر چترال نے گولین گول کی طرف لانگ مارچ کو ایک ماہ کے لئے موخر کردیا جس کے لئے 12فروری کی تاریخ مقرر کی گئی تھی اور مستوج سب ڈویژن کے گاؤ ں گاؤں سے ہزار وں افراد کی روانگی کو حتمی شکل دی گئی تھی۔ اتوار کے روز چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے تحریک کے رہنماؤں پرویز لال اور دوسروں سے کامیاب مذاکرات کے بعد ان سے ایک ماہ کی مہلت لینے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کو لے کر صوبائی حکومت سے اس مسئلے کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حل کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ کوشش بار آؤر نہ ہونے کی صورت میں وہ خود بھی احتجاج میں مستوج سب ڈویژن کے عوام کے ساتھ شریک ہوں گے ۔
upper chitral mozakirat

upper chitral mozakirat2

upper chitral mozakirat booni3

upper chitral mozakirat booni34


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
18639