Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیف سیکریٹری اورآئی جی پی کے پی تبدیل، محمد سلیم چیف سیکریٹری، محمد نعیم آئی جی پی تعینات

شیئر کریں:

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز)‌ وفاقی حکومت نے صوبہ خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹری اور انسپکٹرجنرل آف پولیس کے تبادلوں‌ اورتعیناتیوں‌کے آرڈر جاری کی ہے . ہفتے کے دن اسٹپلشمنٹ ڈویژن کیبنٹ سیکٹریٹ اسلام آباد سے جاری دو الگ الگ اعلامیوں‌میں‌صوبے کے ان دو اعلیٰ‌عہدوں‌پر فائز افسران کے تبادلوں‌کے احکامات جاری ہوئے ہیں‌. پہلے اعللامیہ میں‌چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کو تبدیل کرکے ان کی جگہ پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس (پی اے ایس) بی ایس. 21 کے محمد سلیم کو چیف سیکریٹری نیا چیف سیکریٹری کے پی تعینات کیا گیا ہے .

اسی طرح پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی ) بی ایس-22 کے محمد نعیم خان کو خیبر پختونخوا کیلئے انسپکٹرجنرل آف پولیس تعینات کیا گیاہے .

آئی جی خیبر پختونخواہ صلاالدین محسود کو آئی جی آزاد کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔جبکہ نوید کامران بلوچ کو اسٹبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

صوبے کے دواعلیٰ‌ذمہ داروں‌کا اچانک تبادلہ صوبائی حکومت کیلئے سوالیہ نشان بن گیا ہے . ذرائع کے مطابق سابق دونوں‌افسران کا بعض‌ سرکاری معاملات پر حکومتی اراکین سے اتفاق نہیں‌ہو پارہا تھا. جس کی بنا پر دونوں‌کوتبدیل کیا گیاہے .

………………
دریں اثنا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے نوید کامران بلوچ سابق چیف سیکرٹری اور صلاح الدین محسو د سابق آئی جی پی کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے نامساعد حالات میں بہترین کارکردگی کا مظاہر کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ چیف سیکرٹری نے پانچ مہینے قبل درخواست کی تھی کہ اُنہیں واپس بھیجا جائے جس پر متبادل چیف سیکرٹری تلاش کرنے تک اُنہیں کام جاری رکھنے کوکہا گیا تھااور وہ گزشتہ پانچ ماہ سے خدمات انجام دے رہے تھے ۔ وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پی کو نامساعد حالات میں بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔
<><><><><><><><>


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
18626