Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریاست مدینہ کے دعویدار حکومت حج پالیسی پرنظرثانی کرے…شیر رحیم

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ‌) ریاست مدینہ کےدعویدار حج اخرجات میں اضافہ کر کے لوگوں کو مکہ اور مدینہ جانے سے روک رہے ہیں موجودہ حج پالیسی مایوس کن ہے ۔شیر رحیم خان صابق صدر کلرکس ایسوسی ایشن ضلع چترال نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست کے دعویدار حج اخرجات میں اضافہ کرکے لوگوں کو مدینہ جانے سے روک رہے ہیں حکومت پاکستانی عوام کی بد دعائیں نہ لیں یہ کیسی مدینہ جیسی ریاست ہے جو عوام کے لئے حج مشکل بنا رہی ہے حکومت کی حج پالیسی ایک بڑی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے حکومت حج اخراجات میں اضافہ کرکے عازمین حج پر حملہ کیا ہے اشیاء خوردنوش آسمان سے باتیں کررہے ہیں اور غریب کو دو وقت کی روٹی سے بھی محرم رکھا گیا ہے ۔حکومت حج اخراجات میں اضافہ فوری طور پر وآپس لیں .انھوں‌نے کہاکہ موجودہ حج پالیسی پاکستانی عوام کے خلاف ظلم کے انتہا ہیں ۔موجودہ حج پالیسی عوام کو پریشانی میں مبتلاکر دیا ہے ۔حج اخراجات میں اضافہ کرکے حکومت نے عوام پر ظلم کر رکھا ہے .اخراجات میں اضافہ عوام کے دسترس سے باہر ہے حج بھی مہنگائی کے سونامی میں شامل ہو گیا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حج اخراجات میں کمی لا کر پاکستانی عوام کی دعائیں لیں۔ ناقص حج پالیسی کی وجہ سے ضلع چترال کے اکثر لوگ بینکوں سے روپے وآپس لینے پر مجبور ہوئے ہیں اور لے رہے ہیں ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
18619