Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دو پی اے ایس اور چھ پیرول پروبیشن افسران کے تعیناتیوں‌اور تبادلوں‌کے احکامات جاری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں دو افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکاما ت جاری کیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر راشد محمود (پی اے ایس -بی-ایس 21-) کو تبدیل کر کے بحیثیت سیکرٹری محکمہ کھیل ،سیاحت ،میوزیم ،آثار قدیمہ و امور نوجوانان تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری محکمہ کھیل ،سیاحت ،میوزیم ،آثار قدیمہ و امور نوجوانان شاہد زمان (پی اے ایس-بی -ایس 19-) کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

دریں اثنا محکمہ ریکلیمیشن اینڈ پروبیشن خیبر پختونخوا نے پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخوا کی سفارش پر چھ پیرول /پروبیشن افسروں (BPS-16) کو صوبہ کے مختلف اضلاع میں پیرول /پروبیشن آفیسرز کی خالی آسامیوں پر تعینات کر دیا ہے۔ ۔ ان میں سے محمد بلال احمد کو ضلع بٹگرام ،محمد خان کو ضلع تورغر ، منصور کو ضلع صوابی، عمر فاروق کو ضلع ٹانک، مرتضیٰ خان کو شانگلہ اور اصغر علی کو لکی مروت میں بطور پیرول/پروبیشن آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف اضلاع میں تعینات پروبیشن آفیسرز کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔ ان میں سے پروبیشن آفیسر زاہد اکرم کو ضلع صوابی سے پشاور ، پروبیشن آفیسر ملک احسن خالد کو ضلع بٹگرام سے نوشہرہ اور پروبیشن آفیسر انور زیب کو ضلع لکی مروت سے ہنگو تبدیل کر کے بطور پروبیشن آفیسر تعینات کر دیا ہے۔


شیئر کریں: